کرتار پور راہداری سے پاکستان نے دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستان امن کا خواہش مند ہے، ڈاکٹر عارف علوی


صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان تمام سکھ یاتریوں کا خیر مقدم کرتا ہے ، کرتار پور راہداری امن کی علامت ہے،کرتار پور راہداری سے پاکستان نے دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستان امن کا خواہش مند ہے، پاکستان کا پیغام امن کا پیغام ہے۔
کرتارپور راہداری کے دورہ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کے ایسے مزید اقدامات سے خطے میں امن کو فروغ ملے گا ، سکھ مذہب نے امن اور اتحاد، لوگوں کو آپس میں جوڑنے کا درس دیا۔ سکھ یاتریوں کی آسانی اور سہولت کے لیے پاکستان کے اقدامات قابل تعریف ہیں ۔
صدر مملکت کو سی ای او پروجیکٹ منیجمنٹ یونٹ نے کرتار پور صاحب میں سکھ یاتریوں کی سہولت کیلئے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ بریفنگ میں صدر مملکت کو سکھ مذہب اور کرتار پور صاحب کی تاریخ کے بارے میں بتایا گیا۔
صدر مملکت نے کرتارپور صاحب میں مختلف مقامات کا دورہ کیا اور یاتریوں کے لیے کیے گئے انتظامات کو سراہا۔صدر مملکت نے اپنے دورے کے دوران میوزیم اور لنگر خانے کا دورہ بھی کیا۔

ہنزہ میں اضافی سیلز ٹیکس کے خلاف احتجاج نویں روز بھی جاری، خنجراب بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان اور امریکا کے مابین تجارتی معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا
- 15 منٹ قبل

چیف جسٹس کی دعوت پر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا اسلام آباد میں ملاقات سے انکار
- 11 گھنٹے قبل

چینی مہنگی بیچنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے: وزیراعظم کی ہدایت
- 13 گھنٹے قبل

وفاقی کابینہ کی حج پالیسی 2026 کی منظوری، سرکاری کوٹہ 70 فیصد کر دیا گیا
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ خلاء میں روانہ ہو گیا
- 30 منٹ قبل

عمران خان کے بیٹے امریکا دورے کے بعد لندن واپسی ،رہائی کے لیے کانگریسی رہنماؤں سے ملاقاتیں
- 13 گھنٹے قبل

دہشتگردوں کو آبادیوں میں چھپنے نہیں دیں گے، گرینڈ جرگہ بلائیں گے: علی امین گنڈا پورا
- 15 گھنٹے قبل

روس کا دنیا کے جدید ترین اور تباہ کن کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
- 26 منٹ قبل

امریکی صدرنے پاکستان کیساتھ تجارتی معاہدے کا اعلان کر دیا
- 7 گھنٹے قبل

مودی سرکار کو ایک اور جھٹکا، ٹیرف اعلان کے بعد امریکا کی بھارت میں قائم 7 کمپنیوں پر پابندی
- 19 منٹ قبل

امریکا اور بھارت کا مشترکہ خلائی مشن: نِسار سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا گیا
- 11 گھنٹے قبل