پاکستان

عازمین حج کیلئے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کریں گے ،وزیر مذہبی امور

نگران وزیرمذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ پاکستان حج مشن اس سال پاکستانی عازمین حج کو بسوں کے ذریعے چوبیس گھنٹے ٹرانسپورٹ سروس فراہم کرے گا

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Feb 23rd 2024, 6:37 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عازمین  حج کیلئے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کریں گے ،وزیر مذہبی امور

مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے نگران وزیر انیق احمد نے کہا ہے کہ رواں سال عازمین حج کیلئے تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان حج مشن کی نگرانی میں خصوصی کیٹرنگ کمپنیوں کا انتظام کیا جا رہا ہے تاکہ سرکاری سکیم کے تحت حج کرنے والوں کو معیاری کھانا فراہم کیا جاسکے۔

انہوں نے پی ٹی وی نیوز کو ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام ضلعی سطح پر عازمین حج کیلئے خصوصی تربیتی کیمپ لگائے جا رہے ہیں۔

نگران وزیر نے کہا کہ پاکستان حج مشن اس سال پاکستانی عازمین حج کو بسوں کے ذریعے چوبیس گھنٹے ٹرانسپورٹ سروس فراہم کرے گا۔