امیدوار اس ماہ کی ستائیس تاریخ تک اپنے کاغذات واپس لے سکتے ہیں


سینیٹ کی اڑتالیس خالی نشستوں پر انتخابات کے لئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل آج مکمل کرلیاجائے گا۔
امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست رواں ماہ کی چھبیس تاریخ کو جاری کی جائے گی جبکہ امیدوار اس ماہ کی ستائیس تاریخ تک اپنے کاغذات واپس لے سکتے ہیں۔
پولنگ آئندہ ماہ کی دو تاریخ کو ہو گی۔وفاقی دارلحکومت میں ارکان قومی اسمبلی سینیٹ کی ایک جنرل نشست اور علما سمیت ٹیکنوکریٹ کی ایک نشست پر سینیٹ کے ارکان کا انتخاب کرینگے۔ چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ارکان ہر صوبے سے سات جنرل نشستوں، دوخواتین نشستوں اور علما سمیت دوٹیکنوکریٹ نشستوں اور پنجاب اور سندھ سے اقلیتوں کی ایک ایک نشست کیلئے سینیٹرز کا انتخاب کرینگے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی نشستوں کے لئے امیدواروں کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں کی سماعت کے لئے پانچ اپیلٹ ٹربیونل قائم کئے ہیں۔

سپریم کورٹ کےسینئر جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے استعفیٰ دے دیا
- 4 گھنٹے قبل

سربراہ پاک بحریہ کادورہ بنگلادیش ، اعلیٰ عسکری و دفاعی حکام سے ملاقاتیں
- 29 منٹ قبل

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
- 3 گھنٹے قبل

کیڈٹ کالج وانا پر حملے میں ملوث تمام دہشت گرد افغان شہری نکلے،سیکیورٹی ذرائع
- 7 منٹ قبل

سپریم کورٹ کے جج جسٹس امین الدین کو آئینی عدالت کا سربراہ بنائے جانے کا امکان
- 3 گھنٹے قبل

جسٹس صلاح الدین پنہور نے چیف جسٹس کو خط ، 27ویں ترمیم کا جائزہ لینے اور فل کورٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ
- 7 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے پاکستان آرمی، ایئر فورس اور نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
- 3 گھنٹے قبل

سندھ: ڈینگی بخار کا شکار مزید 2افراد انتقال کرگئے،کل مرنیوالوں کی تعداد 31 ہوگئی
- 36 منٹ قبل

آرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے، عہدے کی مدت 5 سال ہوگی،آرمی ایکٹ ترمیمی بل
- 2 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی
- 3 منٹ قبل

پیرو میں مسافر بس بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری، 37 افراد جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل

صدر مملکت آصف علی زرداری نے 27 ویں آئینی ترمیمی بل پر دستخط کر دیئے
- 4 گھنٹے قبل






