امریکہ سمیت پوری دنیا اسرائیل کے خلاف ہو جائے ہم پھر بھی جنگ جیتنے تک لڑیں گے، اسرائیلی وزیر رون ڈرمر


اسرائیل نے واضح کیا ہے کہ امریکہ سے تنازعہ بڑھ بھی جائے، رفح پر کنٹرول حاصل کرینگے، گر امریکہ سمیت پوری دنیا اسرائیل کے خلاف ہو جائے ہم پھر بھی جنگ جیتنے تک لڑیں گے۔
رفح پر اسرائیلی ٹینکوں اور فورسز کے حملے کا امکان واشنگٹن میں تشویش بڑھا رہا ہے۔ پانچ ماہ سے جاری جنگ میں دیگر مقامات سے نقل مکانی کرکے دس لاکھ سے زیادہ فلسطینی رفح میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ ان پناہ گزینوں کو دوسرے محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے منصوبے کے بغیر رفح پر حملے سے بڑے جان نقصانات کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔
اسرائیل کے اسٹریٹجک امور کے وزیر رون ڈرمر نے ایک انٹر ویو میں کہا ہے کہ ہمیں اس کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کی اپنی صلاحیت پر کافی اعتماد ہے، نہ صرف فوجی نقطہ نظر سے بلکہ انسانی ہمدردی کے پہلو سے بھی ایسا کرنے کی ہماری صلاحیت پر ان کا اعتماد کم ہے۔
امریکہ میں سابق سفیر ڈرمر نے مزید کہا کہ اسرائیل رفح کے حوالے سے امریکی فریق کے خیالات کو سنے گا لیکن مصر کی سرحد پر واقع شہر رفح کو کنٹرول کیا جائے گا چاہے دونوں اتحادی کسی معاہدے پر پہنچیں یا نہیں۔ یہ ہو گا چاہے اسرائیل کو تنہا لڑنا پڑے ۔ اگر امریکہ سمیت پوری دنیا اسرائیل کے خلاف ہو جائے ہم پھر بھی جنگ جیتنے تک لڑیں گے۔ حماس کی 25 فیصد اصل جنگجو فورس اب رفح میں ہے۔
ڈرمر نے کہا ہے کہ حماس کو غزہ میں چھوڑنا پورے خطے سے اسرائیل پر لامتناہی حملوں کا باعث بنے گا۔ یہی وجہ ہے کہ ان کو ہٹانے کا عزم اتنا مضبوط ہے چاہے اس سے امریکہ کے ساتھ ممکنہ اختلافات پیدا ہوجائیں پھر بھی حماس کیخلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی۔ رفح میں حماس کے چار بریگیڈز برقرار ہیں جن کی حمایت غزہ کے دوسرے حصوں سے انخلا کرنے والے جنگجو کر رہے ہیں۔ حماس کی یہ طاقت جنگ سے پہلے کی طاقت کے 25 فیصد کی نمائندگی کرتی ہے۔ ہم اس ایک چوتھائی طاقت کو ایک جگہ پر نہیں چھوڑیں گے۔ ہم رفح جائیں گے کیونکہ ہمیں وہاں جانا ہے۔

پنجاب حکومت کا ٹی ایل پی کی تمام جائیدادیں اور اثاثے منجمد کرنے کے حکم
- 6 گھنٹے قبل

جسٹس صلاح الدین پنہور نے چیف جسٹس کو خط ، 27ویں ترمیم کا جائزہ لینے اور فل کورٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ
- 5 گھنٹے قبل

پیرو میں مسافر بس بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری، 37 افراد جاں بحق
- ایک گھنٹہ قبل

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
- 2 گھنٹے قبل

صدر مملکت آصف علی زرداری نے 27 ویں آئینی ترمیمی بل پر دستخط کر دیئے
- 2 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے پاکستان آرمی، ایئر فورس اور نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
- 2 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ کےسینئر جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے استعفیٰ دے دیا
- 3 گھنٹے قبل

اسلام آباد کچہری خودکش دھماکے کا سہولت کار اور ہینڈلر گرفتار
- 9 گھنٹے قبل

آرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے، عہدے کی مدت 5 سال ہوگی،آرمی ایکٹ ترمیمی بل
- 33 منٹ قبل

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں ایک بار پھر سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
- 8 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی 27 ویں آئینی ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری دے دی، اپوزیشن کا شدید احتجاج
- 8 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ کے جج جسٹس امین الدین کو آئینی عدالت کا سربراہ بنائے جانے کا امکان
- 2 گھنٹے قبل





.jpg&w=3840&q=75)






