جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس،علی امین گنڈا پور کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیر اعلی کے پی کی 17 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کر لی


جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس، انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اپنے وکلا کے ہمراہ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی۔
وزیراعلیٰ کے پی کے وکیل راجہ ظہور الحسن نے عدالت کو بتایا کہ علی امین گنڈاپور ایف آئی آر میں نامزد ہیں مگر ان کا کردار کوئی نہیں کیونکہ وہ موقع پر موجود ہی نہیں تھے۔ علی امین گنڈاپور کے خلاف 50 ایف آئی آر درج ہوئیں، علی امین گنڈاپور کو عدالت تک پہنچنے بھی نہیں دیا جاتا رہا۔
عدالت نے 50 ہزار روپے کی شورٹی جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے 17 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔
قبل ازیں، درخواست گزار نے عدالت سے رجوع کرکے موقف اپنایا تھا کہ علی امین گنڈا پور کو جھوٹی ایف آئی آر میں گھسیٹا جا رہا ہے، ایف آئی آر میں بیان کی گئی کہانی من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔ پٹیشنر قانون پر عمل کرنے والا شہری ہے اور اس کا کریمنل ریکارڈ بھی نہیں۔

سپریم کورٹ کے جج جسٹس امین الدین کو آئینی عدالت کا سربراہ بنائے جانے کا امکان
- 4 hours ago

سندھ: ڈینگی بخار کا شکار مزید 2افراد انتقال کرگئے،کل مرنیوالوں کی تعداد 31 ہوگئی
- an hour ago

قومی اسمبلی نے پاکستان آرمی، ایئر فورس اور نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
- 4 hours ago

سربراہ پاک بحریہ کادورہ بنگلادیش ، اعلیٰ عسکری و دفاعی حکام سے ملاقاتیں
- an hour ago

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
- 4 hours ago

کیڈٹ کالج وانا پر حملے میں ملوث تمام دہشت گرد افغان شہری نکلے،سیکیورٹی ذرائع
- an hour ago

سپریم کورٹ کےسینئر جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے استعفیٰ دے دیا
- 5 hours ago

آرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے، عہدے کی مدت 5 سال ہوگی،آرمی ایکٹ ترمیمی بل
- 3 hours ago

پیرو میں مسافر بس بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری، 37 افراد جاں بحق
- 3 hours ago

صدر مملکت آصف علی زرداری نے 27 ویں آئینی ترمیمی بل پر دستخط کر دیئے
- 4 hours ago

صدر مملکت نے جسٹس امین الدین خان کی بطور چیف جسٹس آئینی عدالت تقرری کی منظوری دے دی
- 44 minutes ago

محکمہ موسمیات کی آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی
- an hour ago






