کھیلوں کی ترقی کے لئے تعلیمی اداروں میں کھیلوں کا باقاعدگی سے انعقاد ہونا ضروری ہے، رانا محمد اکرام
کوئی بھی کھیل حکومتی اور سپانسر کی سرپرستی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا


اسلام آباد: انٹرنیشنل کبڈی امپائر رانا محمد اکرام نے کہا ہے کہ کھیلوں کی ترقی کے لئے تعلیمی اداروں میں کھیلوں کا باقاعدگی سے انعقاد ہونا ضروری ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کبڈی ہمارا ثقافتی کھیل ہے اور کبڈی کا بے پناہ ٹیلنٹ ملک کے دیہی علاقوں میں موجود ہے ،اس ٹیلنٹ کو ابھارنے کی ضرورت ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے بین الاقوامی سطح ملک و قوم کا نام روشن کر رکھا ہے اور حکومت کی جانب سے ان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے ملک میں کبڈی کے کھیل کے فروغ کے لئے پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد سرور رانا کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ محمد سرور رانا کا ورلڈ کبڈی فیڈریشن کا سیکرٹری جنرل بننا ملک و قوم کے لئے کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں۔
ایک اور سوال کے جواب میں فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل امپائر رانا اکرام نے کیا کہ کوئی بھی کھیل حکومتی اور سپانسر کی سرپرستی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا اور پرائیویٹ سیکٹرز کو کرکٹ کی طرح دوسرے کھیلوں پر بھی توجہ دینی چاہئے تاکہ وہ کھیل بھی ترقی کر سکیں۔

پاکستان کی یمن میں امن واستحکام یقینی بنانے کی سعودی و امارات کی سفارتی کوششوں کی حمایت
- 2 گھنٹے قبل

لاہور میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین ہوگیا،مزید دو نئے کیسز سامنے آ گئے
- ایک گھنٹہ قبل

محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی آج 18ویں برسی آج منائی جارہی ہے،مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش میں ہوگی
- 2 گھنٹے قبل

شہباز شریف سے یو اے ای صدرکی ملاقات:امن، استحکام ،پائیدار ترقی اور دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
- 19 گھنٹے قبل

شمالی اسرائیل میں چاقو بردار شخص کا حملہ ، 2 یہودی ہلاک ، 2 زخمی
- 21 گھنٹے قبل

پاکستان نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈشپ اور 32ویں کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
- ایک گھنٹہ قبل

کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کو 15 سال قید کی سزا
- 19 گھنٹے قبل

ایشیز سیریز: انگلینڈ نے 14 سال بعد آسٹریلیا کو ٹیسٹ میچ میں شکست دے دی
- ایک گھنٹہ قبل

سیکیورٹی فورسز کی کوہلو میں کامیاب آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشت گرد جہنم واصل
- 18 گھنٹے قبل

توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کرنے کے لیے بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیلیں تیار
- ایک گھنٹہ قبل

بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی:صدر مملکت اور وزیراعظم کا شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواسہیل خان آفریدی 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
- 20 گھنٹے قبل












.jpg&w=3840&q=75)