شہر گوانگژو میں قونصلیٹ جنرل کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے موقع پر افطار ڈنر
سی پیک ، تعاون پر مبنی ترقی اور مشترکہ کامیابی کا سنگ بنیاد ہے، قائم مقام قونصل جنرل سردار محمد


بیجنگ: چہن کے شہر گوانگژو میں پاکستان کےقائم مقام قونصل جنرل سردار محمد نے کہا ہے کہ فلیگ شپ منصوبہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پی ای سی)، بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) کا ایک اہم منصوبہ، تعاون پر مبنی ترقی اور مشترکہ کامیابی کا سنگ بنیاد ہے جو چین اور پاکستان دونوں اور بڑے پیمانے پر خطے کے روشن مستقبل کا وعدہ کرتا ہے۔
یہ بات انہوں نے چین کے شہر گوانگژو میں قونصلیٹ جنرل کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے موقع پر افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ تقریب میں بڑی تعداد میں اہم شخصیات، تاجر، ماہرین تعلیم، محققین اور طلبانے شرکت کی، جنہوں نے چین میں پاکستانی کمیونٹی کے بھرپور تنوع اور باہمی تعاون کے جذبے کو اجاگر کیا۔
قائم مقام پاکستانی قونصل جنرل نے یوم پاکستان کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ دن نہ صرف آزادی کی طرف ہمارے تاریخی سفر کی یاد دہانی کراتا ہے بلکہ ان اقدار اور امنگوں کا اعادہ بھی ہے جو ہمیں ایک قوم کے طور پر بیان کرتی ہیں اس تقریب نے پاکستان اور چین کے درمیان پائیدار دوستی کا جشن منانے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا جس میں باہمی مفادات اور مشترکہ اہداف پر زور دیا گیا جس کے باعث دونوں ممالک گزشتہ کئی برسوں سے ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہیں ۔

سیکیورٹی فورسز کی پنجگور میں کامیاب کارروائی ، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد جہنم واصل
- 25 منٹ قبل

ایشیز سیریز: انگلینڈ نے 14 سال بعد آسٹریلیا کو ٹیسٹ میچ میں شکست دے دی
- 3 گھنٹے قبل

توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کرنے کے لیے بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیلیں تیار
- 3 گھنٹے قبل

لاہور میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین ہوگیا،مزید دو نئے کیسز سامنے آ گئے
- 3 گھنٹے قبل

معروف بھارتی اخبار ’’ دی ہندو‘‘ نے 2025 کوبھارت کی عالمی سطح پر ناکامیوں کا سال قرار دیدیا
- 5 منٹ قبل

پاکستان کی یمن میں امن واستحکام یقینی بنانے کی سعودی و امارات کی سفارتی کوششوں کی حمایت
- 4 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی کوہلو میں کامیاب آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشت گرد جہنم واصل
- 20 گھنٹے قبل

معرکہ حق کے بعد پاکستان کا وقار بلند ہوا،مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل تک امن قائم نہیں ہو سکتا،اسحاق ڈار
- ایک گھنٹہ قبل

محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی آج 18ویں برسی آج منائی جارہی ہے،مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش میں ہوگی
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈشپ اور 32ویں کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
- 3 گھنٹے قبل

سابق وزیرِ خزانہ اور گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر انتقال کر گئیں
- 33 منٹ قبل

بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی:صدر مملکت اور وزیراعظم کا شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت
- 4 گھنٹے قبل







.jpg&w=3840&q=75)
