Advertisement
پاکستان

صدر مملکت اور وزیر اعظم کی یوم پا کستان کے موقع پر قوم سے اپیل

مسئلہ کشمیر پر تبصرہ کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی کلید اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کا حل ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر مارچ 23 2024، 11:18 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
صدر مملکت اور وزیر اعظم  کی  یوم پا کستان کے موقع  پر قوم سے اپیل

یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف  نے قائداعظم محمد علی جناح اور ان کے ساتھیوں کے عزم اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ ہماری مسلح افواج، سول انتظامیہ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے غیر متزلزل عزم کے ساتھ ہماری قوم کی حفاظت، سلامتی اور خودمختاری کو یقینی بنایا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے قوم سے کہا ہے کہ وہ پاکستان کو امن، ترقی اور استحکام کا سہارا بنانے کے لیے بانیوں کے نقش قدم پر چلنے کے پختہ عزم کی تجدید کرے۔

مسئلہ کشمیر پر تبصرہ کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی کلید اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کا حل ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم اس وقت پاکستان کو درپیش سنگین چیلنجز سے پوری طرح آگاہ ہیں جن میں مہنگائی، بے روزگاری، گردشی قرضہ، مالیاتی اور تجارتی خسارہ اور سب سے بڑھ کر دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی لعنت شامل ہیں۔

یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہمارے آبا اجداد نے پاکستان کے لیے انتھک کوششیں کیں اور مثالی قربانیاں دیں کیونکہ لاکھوں مسلمانوں نے بھارت میں اپنا گھر بار چھوڑ کر پاکستان ہجرت کرنے کا فیصلہ کیا۔

Advertisement
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز

فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز

  • ایک دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان

وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان

  • ایک دن قبل
عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی

  • ایک دن قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی

وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی

  • 11 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

  • 3 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات

  • 2 دن قبل
امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی

  • 14 گھنٹے قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس

کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس

  • 11 گھنٹے قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی

مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی

  • 11 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی

ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی

  • ایک دن قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا

بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا

  • 11 گھنٹے قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا

کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا

  • 12 گھنٹے قبل
Advertisement