Advertisement
تجارت

شاہدہ پروین ایف پی سی سی آئی کی خواتین کو بااختیار بنانے کی علاقائی قائمہ کمیٹی کی کنوینر مقرر

کمیٹی کی سرگرمیوں کا سہ ماہی بنیادوں پر جائزہ لیا جائے گا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر مارچ 23 2024، 11:23 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
شاہدہ پروین ایف پی سی سی آئی کی خواتین کو بااختیار بنانے کی علاقائی قائمہ کمیٹی کی کنوینر مقرر

پشاور: شاہدہ پروین فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کی خواتین کو بااختیار بنانے کی علاقائی قائمہ کمیٹی کی کنوینر مقرر کر دی گئی ہیں۔

اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق فیڈریشن کی نائب صدر قرۃ العین نے شاہدہ پروین کو سال 25-2024 کے لیے ایف پی سی سی آئی خواتین خیبر پختونخوا کی علاقائی قائمہ کمیٹی کی کنوینر مقرر کر دی گئی ہے جو خواتین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پشاور ڈویژن کی نمائندگی کر رہی ہیں. وہ قائمہ کمیٹیوں کے ایس او پیز کے مطابق 14 دنوں کے اندر خیبر پختونخوا ریجن میں اپنی کمیٹی میں پیشہ ورانہ اور تجربہ کار ممبران (کم از کم 9 ممبران) کو منتخب کرنے اور مقرر کرنے کی مجاز ہے.

اعلامیہ کے مطابق وہ سہ ماہی اپنی متعلقہ کمیٹی کا کم از کم ایک اجلاس منعقد کرے گی اور کمیٹی کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات کی سمری ایگزیکٹو کمیٹی کو ضروری ترسیل کے لیے ایف پی سی سی آئی سیکرٹریٹ کو پیش کی جائے گی۔ کمیٹی کی کارکردگی اور شراکت کو ایف پی سی سی آئی کی کارکردگی رپورٹ میں اجاگر اور شائع کیا جائے گا۔

کمیٹی کی سرگرمیوں کا سہ ماہی بنیادوں پر جائزہ لیا جائے گا اور اگر کمیٹی غیر فعال رہی تو کنوینر شپ واپس لے لی جائے گی۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے وہ کمیٹی کو کامیاب بنانے کے لیے ضروری مدد کے لیے ایف پی سی سی آئی سیکریٹریٹ کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں۔

Advertisement
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان

وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان

  • ایک دن قبل
عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی

  • ایک دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

  • 3 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات

  • 2 دن قبل
امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی

  • 12 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی

وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی

  • 8 گھنٹے قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس

کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس

  • 8 گھنٹے قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی

مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی

  • 8 گھنٹے قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا

کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا

  • 9 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی

ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی

  • ایک دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز

فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز

  • ایک دن قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا

بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا

  • 8 گھنٹے قبل
Advertisement