حریت کانفرنس کشمیر قیادت کی یوم پاکستان پر پاکستان کے عوام کو دلی مبارکباد
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں جاری جدوجہد آزادی تحریک پاکستان کا تسلسل ہے


کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے یوم پاکستان پر پاکستان کی حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے نظربند چیئرمین مسرت عالم بٹ، سینئر رہنمائوں شبیر احمدشاہ اور مولوی بشیر عرفانی نے جیلوں سے اپنے الگ الگ بیانات میں پاکستان کے استحکام، خوشحالی اور ترقی کیلئے دعا کی۔
انہوں نے کہاکہ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں جاری جدوجہد آزادی تحریک پاکستان کا تسلسل ہے اور 23مارچ 1940کی تاریخی قرارداد سے کشمیریوںکوبھارتی تسلط سے اپنے مادروطن کی آزادی کی تحریک ملتی ہے۔
سرینگر اورمقبوضہ کشمیر کے دیگر علاقوں میں پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں جن پر یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان کی حکومت اور عوام کیلئے تہنیتی پیغامات درج ہیں ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر حریت تنظیموں کی طرف سے چسپاں کئے گئے پوسٹروں پر'' ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے اور کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے'' جیسے نعرے درج تھے۔
حریت رہنمائوں نے کہاکہ کشمیری عوام اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کے بے حد مشکور ہیں۔حریت قیادت نے کہا کہ کشمیر کے دیرینہ تنازعہ کے حل کے لیے ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان انتہائی ناگزیر ہے ۔

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

