جی این این سوشل

علاقائی

کیمیکل ڈورپھر نے سے 22 سالہ آصف کی زندگی کی ڈور کٹ گئی

اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف سمن آباد کے رہائشی 22 سالہ آصف مشتاق کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا  کہ وہ زندگی کا نیاسفر شروع ہی نہیں کر پائے گا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کیمیکل  ڈورپھر نے سے  22 سالہ آصف کی زندگی کی ڈور کٹ گئی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

فیصل آباد کے رہائشی آصف مشتاق جو کہ گھرسے افطاری کا سامان لینے نکلا تھا کہ  پتنگ کی ڈور نے 22 سالہ آصف کی زندگی کی ڈور کاٹ دی،

تفصیلات کت مطابق بتایا جا رہا ہے کہ عید کے بعد آصف مشتاق کی شادی تھی ۔ 

مقتول آصف چھ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا اور سب کی آنکھ کا تارا تھا اس نے بی بی اے کی ڈگری حاصل کر رکھی تھی، اس کی المناک موت پر صرف اہل خانہ ہی نہیں ہر کوئی اشکبار تھا۔

اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف سمن آباد کے رہائشی 22 سالہ آصف مشتاق کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا  کہ وہ زندگی کا نیاسفر شروع ہی نہیں کر پائے گا۔

آصف مشتاق ڈجکوٹ روڈ پر افطاری کا سامان لے کر گھر واپس جارہا تھا کہ پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے اسکی شہہ رگ کٹ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ لوگوں کے ہاتھوں میں دم توڑ گیا، شادی کی خوشیوں والا گھر ماتم کدہ میں بدل گیا ۔ 

 

پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف سے بل گیٹس کی ملاقات

گیٹس فائونڈیشن کے ساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کیلئے کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم شہباز شریف سے بل گیٹس کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف اور بل گیٹس کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں وزیراعظم نے گیٹس فائونڈیشن کے ساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کیلئے کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

بل گیٹس نے پنجاب میں بطور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں حفاظتی ٹیکوں اور پولیو کے حفاظتی قطروں کے پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے اس طرز کے پروگرام کو ملک بھر میں پھیلانے کی تجویز دی جبکہ وزیراعظم نے پاکستان اور گیٹس فاؤنڈیشن کے درمیان مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے بل گیٹس کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پیر کو ریاض میں ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی اجلاس کے موقع پر بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے بانی اور شریک چیئرمین بل گیٹس سے ملاقات کی۔اس سے پہلے دونوں رہنماؤں نے عالمی اقتصادی فورم کے ایک اعلیٰ سطحی پینل مباحثے میں شرکت کی تھی جس کا عنوان ’’عالمی صحت کے ایجنڈے کی نئی تعریف‘‘ تھا۔ وزیر اعظم نے اپنے دوبارہ انتخاب پر بل گیٹس کے تہنیتی خط پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

اپنے سابقہ دور حکومت کے دوران بل گیٹس کے ساتھ اپنی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان اور گیٹس فاؤنڈیشن کے درمیان مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے بل گیٹس کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے انتھک محنت کر رہا ہے۔ انہوں نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے دیرینہ تعاون پر بی ایم جی ایف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پولیو سے پاک پاکستان کے حتمی مقصد تک پہنچنے کے لیے تمام شراکت داروں کی طرف سے مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہو گا

پاکستان کو قلیل مدتی پروگرام کے تحت قرض کی آخری قسط 1.1 ارب ڈالر کی منظوری کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہو گا

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہو گا، پاکستان کو قلیل مدتی پروگرام کے تحت قرض کی آخری قسط 1.1 ارب ڈالر کی منظوری کا امکان ہے۔

نئے قرض پروگرام کیلئے آئی ایم ایف کی معاشی ٹیم کے ساتھ مذاکرات آئندہ ماہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کا کیس منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔ پاکستان اسٹینڈ بائے ارینجمنٹ معاہدے کے تحت آئی ایم ایف سے 1.9 ارب ڈالر موصول کر چکا ہے، معاہدہ رہتے پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ اہداف پر عملدرآمد کیا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان گزشتہ ماہ سٹاف لیول کا معاہدہ طے پایا تھا، پاکستان نے آخری جائزے کیلئے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر دی تھیں۔

وزارت خزانہ حکام کا کہنا تھا کہ نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف وفد کا مئی میں پاکستان کا دورہ متوقع ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آڈیو لیکس کیس، ایف آئی اے، پیمرا اور پی ٹی اے کی درخواستیں خارج ،پانچ ، پانچ لاکھ روپے جرمانہ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئی بی کی درخوست پر جواب طلب کرلیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آڈیو لیکس کیس، ایف آئی اے، پیمرا اور پی ٹی اے کی درخواستیں خارج ،پانچ ، پانچ لاکھ روپے جرمانہ

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج بابر ستار نے آڈیو لیکس کیس میں اپنے اوپر اٹھائے گئے اعتراض سے متعلق ایف آئی اے، پیمرا اور پی ٹی اے کی درخواستیں خارج کرتے ہوئے پانچ ، پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا ، آئی بی کی درخوست پر جواب طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے بشریٰ بی بی اور نجم ثاقب کی درخواستوں پر سماعت کی۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور عدالتی معاون اعتزاز احسن سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس بابر ستار نے کہا کہ ڈی جی ایف آئی اے کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی بھی شروع ہو سکتی ہے۔ عدالت نے آئی بی کے جوائنٹ ڈائریکٹر جنرل کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

جسٹس بابر ستار نے کہا کہ انٹیلیجنس بیورو کی متفرق درخواست کس کی منظوری سے دائر ہوئی ہے؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ جوائنٹ ڈائریکٹر جنرل انٹیلیجنس بیورو نے منظوری دی ہے۔

جسٹس بابر ستار نے سوال کیا کہ اُن کا کوئی نام ہو گا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ طارق محمود نام ہے۔ جسٹس بابر ستار نے کہا کہ آئندہ سماعت پر وہ خود پیش ہوں۔

جسٹس بابر ستار نے کہا کہ آئی بی، ایف آئی اے، پی ٹی اے سنجیدہ ادارے ہیں ان کی درخواستیں سن کر فیصلہ کیا جائے گا، انہوں نے درخواستیں دائر کیں اب میں انہیں سنوں گا، کس نے ان کو درخواستیں دائر کرنے کی اتھارٹی دی ہے؟

ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے کہا کہ ڈی جی ایف آئی اے نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو اتھارٹی دی، جسٹس بابر ستار نے کہا کہ درخواست کا متعلقہ حصہ پڑھیں جہاں مجھ پر اعتراض کیا گیا ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایف آئی اے نے کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی استدعا کی ہے، اعتراض ہے ہائیکورٹ کے 6 ججز نے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھا ہے، جسٹس بابر ستار سمیت 6 ججز نے انٹیلیجنس ایجنسیز کی عدلیہ میں مداخلت کا خط لکھا۔

جسٹس بابر نے کہا کہ اگر آپکی دلیل مان لی جائے تو حکومت کے خلاف کوئی کیس ہی نہیں سننا چاہیے، بعد ازاں عدالت نے پیمرا کی متفرق درخواست بھی 5 لاکھ روپے جرمانے کے ساتھ خارج کر دی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار ، بشریٰ بی بی اور وکیل لطیب کھوسہ کی آڈیو لیکس کیس کی درخواست اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے صاحبزادے نجم الثاقب کی مبینہ آڈیو لیکس پر بننے والی پارلیمانی کمیٹی میں طلبی کا نوٹیفکیشن چیلنج کرنے کی درخواست یکجا کرکے سماعت کررہے ہیں۔

دو روز قبل پیمرا، پی ٹی اے، ایف آئی اے اور آئی بی نے آڈیو لیک کیس میں جسٹس بابر ستار کی علیحدگی کیلئے متفرق درخواست دائر کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll