جی این این سوشل

کھیل

سات رکنی مینز سلیکشن کمیٹی میں چار ٹیسٹ کرکٹرز کے نام شامل ،چیئر مین پی سی بی

91 ون ڈے اور 36 ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے وہاب ریاض سابق سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین تھے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سات رکنی مینز سلیکشن کمیٹی میں چار ٹیسٹ کرکٹرز کے نام شامل ،چیئر مین پی سی بی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مینز سلیکشن کمیٹی کا اعلان پاکستان کرکٹ کے ہیڈ کوارٹر قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

سلیکشن کمیٹی میں سابق ٹیسٹ کھلاڑی وہاب ریاض، محمد یوسف، عبدالرزاق اور اسد شفیق سمیت 7 ارکان شامل ہیں جبکہ متعلقہ قومی مینز ٹیم کے کپتان اور کوچ بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ ساتواں رکن ڈیٹا اینالسٹ ہو گا، جو ممبران کو انتخاب میں مدد کے لیے اعداد و شمار اور ڈیٹا فراہم کرنے کا ذمہ دار ہو گا۔


27 ٹیسٹ، 91 ون ڈے اور 36 ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے وہاب ریاض سابق سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین تھے۔ محمد یوسف نے پہلے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ اور آئی سی سی مینز انڈر 19 ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان مینز انڈر 19 ٹیم کی بطور ہیڈ کوچ قیادت کی تھی۔


محمد یوسف نے 90 ٹیسٹ، 288 ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی کی ، حال ہی میں مسابقتی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے اسد شفیق نے دس سالہ بین الاقوامی کیریئر میں پاکستان کے لیے 77 ٹیسٹ، 60 ون ڈے اور 10 ٹی ٹوئنٹی کھیلے۔ عبدالرزاق نے اپنے کیریئر میں 46 ٹیسٹ، 265 ون ڈے اور 32 ٹی ٹوئنٹی کھیلے۔

سلیکشن کمیٹی کا کوئی چیئرمین نہیں ہوگا جس میں ہر رکن کو مساوی اختیارات حاصل ہوں گے اور یہی کمیٹی قومی سلیکشن کے معاملات کے علاوہ انڈر 19 اور اے ٹیم کے انتخاب کی بھی ذمہ دار ہوگی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی: "میں نے چار سابق ٹیسٹ کھلاڑیوں پر مشتمل سات رکنی سلیکشن کمیٹی کو مینڈیٹ دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ کے لیے قومی مردوں کی ٹیموں کا انتخاب کرے۔ سلیکشن کمیٹی کے کام میں مداخلت نہیں کروں گا۔ وہ اپنے ڈومین میں تجربہ کار اور پیشہ ور ہیں اور مجھے یقین ہے کہ وہ اپنا کام لگن اور ایمانداری کے ساتھ کریں گے۔

پاکستان

وفاقی حکومت کی عوام کےلئے نئے بجلی بم کی تیاری

سی پی پی اے نے آئندہ مالی سال کےلئے صارفین پر 347 ارب روپے بوجھ ڈالنے کی تجویز دے دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی حکومت کی عوام کےلئے نئے بجلی بم کی تیاری

وفاقی حکومت کا عوام کےلئے نیا بجلی بم تیار، صارفین پر 347 ارب روپے بوجھ ڈالنے کی تجویز دے دی۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے آئندہ مالی سال میں بجلی صارفین پر347 ارب روپے بوجھ ڈالنے کی تجویز دے دی، سی پی پی اے نے آئندہ مالی سال کیلئے بجلی کی خریداری ریٹ متعین کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی۔بجلی صارفین امریکا میں ہونے والی مہنگائی کی قیمت بھی ادا کریں گے، امریکی مہنگائی کے 2.40 فیصد بھی ٹیرف میں شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ملکی مہنگائی 12.20 فیصد شرح سے آپریٹر فیس شامل کرنے کی تجویز ہے۔بجلی کی خریداری میں 21.37 فیصد سود بھی صارفین سے وصول کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ کپیسٹی چارجز کے نام پر 17 روپے 42 پیسے فی یونٹ تک وصول کرنے کی تجویز ہے۔

سی پی پی اے نے فیول کاسٹ کی مد میں 9 روپے 34 پیسے فی یونٹ متعین کرنے کی درخواست دی ہے جبکہ آئندہ مالی سال میں بجلی کمپنیوں کو کم ازکم 27 روپے 11 پیسے فی یونٹ تک بجلی فروخت کرنے کی تجویز دی گئی ہے، بجلی کمپنیاں ٹیکسز شامل کر کے صارفین کو بجلی فروخت کریں گی۔

بجلی کے نرخوں میں 3 روپے 48 پیسے فی یونٹ ماہانہ آپریٹر فیس شامل کرنے کی بھی تجویز نیپرا کو بھجوائی گئی ہے جبکہ آئندہ مالی سال کے لیے بجلی کی خریداری 300 روپے فی ڈالر میں کرنے کی تجویز ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس،بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منظور

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس،بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منظور

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس،اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے عمران خان کو 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کل فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں ضمانت کے باوجود بانی پی ٹی آئی جیل سے رہا نہیں ہو سکتے دیگرمقدمات کی جس میں  9 مئی سمیت سائفرکیس، عدت کیس زیر سماعت ہے،

واضح رہے کہ 9 جنوری کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد کی تھی جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا گیا اور 26 فروری کو پہلی سماعت مقرر ہوئی۔

پہلی کچھ سماعتوں کے دوران سائفر کیس میں سزا کے خلاف ہی سماعت ہوئی جبکہ درخواست ضمانت پر کارروائی نہ ہو سکی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے 28 مارچ کو پہلی باقاعدہ سماعت کی۔

واضح رہے کہ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملکی مسائل کا حل مذاکرات کے بغیرممکن نہیں ہے، بلاول بھٹو

اپوزیشن رونے دھونے کے بجائے عوام کے مسائل پر بات کرے، چیئرمین پیپلز پارٹی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملکی مسائل کا حل مذاکرات کے بغیرممکن نہیں ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملکی مسائل کا حل مذاکرات کے بغیر نا ممکن ، اپوزیشن رونے دھونے کے بجائے عوام کے مسائل پر بات کرے۔

قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری نے اپنے خطاب میں مذاکرات کی بات کی ،صدرآصف علی زرداری نے اپنی 20منٹ کی تقریر میں صرف عوام کے مسائل کے متعلق گفتگو کی ۔

بلاول بھٹوزرداری کاکہناتھاکہ فلسطین کے مسلمانوں کو جتنی گندم کی ضرورت ہے، بھیجی جائے حکومت بجٹ میں کسانوں کے لئے پیکج کا اعلان کرے حکومت کو واضح کرنا چاہئے وہ زرعی سیکٹر میں انویسٹ کرنے کےلئے تیار ہے اربوں کی سبسڈیز ہمیں بند کرنی چاہئیں ،براہ راست کسان کارڈ کے ذریعے کسان کو سبسڈی دی جائے۔

بلاول بھٹوکی تقریرکےدوران اپوزیشن کی ایوان میں شدید ہنگامہ آرائی اور گو زرداری گو کے نعرے لگائے،ڈپٹی سپیکر اپوزیشن اراکین کو نشستوں پر بیٹھنے کا کہتے رہے،اپوزیشن اراکین نشستوں پر کھڑے ہوگئے۔

بلاول بھٹوکامزیدکہناتھاکہ  کمیٹی کمیٹی کھیلنا بند کریں اگر کسانوں کو ترقی کرتے دیکھنا چاہتے ہیں تو کل نہیں آج ایکشن لینا پڑے گا ہر طرف سے کسان پریشان ہے حکومت نے برآمد پر بھی پابندی لگائی ہے، کسان جائیں تو جائیں کہاں وزیراعظم کو ڈھوندنا چاہئے کہ کون سے بیوروکریٹ ،وزیر اس میں ملوث تھے یہ نقصان نااہل لوگوں کے فیصلوں کہ وجہ سے ہورہا ہے برآمد پر پابندی ہٹائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری انداز میں احتجاج کرنا ہر سیاسی جماعت کا حق ہے، اپوزیشن ذاتی مسائل پر رونے دھونے کے بجائے عوام کے مسائل پر بات کرے، پی ٹی آئی رہنماؤں نے اپنی ایک گھنٹے کی تقریر میں صرف بانی پی ٹی آئی اور اپنے ساتھیوں کا رونا دھونا کیا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی تنخواہیں تب حلال ہوں گئی جب وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے اور پارلیمان میں اپنا مثبت کردار ادا کرے گی، اپوزیشن کو تجویز دوں گا کہ بجٹ میں آپ کی بھی ان پٹ ہونی چاہیے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll