ایف بی آر نے تاجر دوست اسپیشل پروسیجر اسکیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا


تاجر دوست اسکیم کے تحت رجسٹریشن کا عمل کل سے شروع ہو گا۔ ایف بی آر نے تاجر دوست اسپیشل پروسیجر اسکیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
تاجر دوست اسکیم کی رجسٹریشن کل سے اسلام آباد ،راولپنڈی ، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں شروع ہوگی۔ تاجر، دکاندار موبائل ایپ یا ایف بی آر کے ویب پورٹل پر رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔ تاجروں اور دکانداروں کیلئے کم از کم ایڈوانس ٹیکس 1200روپے ہوگا۔
حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد جاری ہے۔ تاجر اور دکانداروں کے لئے بھی اب ٹیکس دینا لازمی ہے، اس حوالے سے ایف بی آر نےتاجر دوست اسپیشل پروسیجر 2024 کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
اسکیم کے تحت تاجروں اور دکانداروں کی رجسٹریشن یکم اپریل سے ہوگی۔ ماہانہ ایڈوانس انکم ٹیکس کی پہلی وصولی 15 جولائی 2024 سے ہوگی۔ 15 جولائی کے بعد ہر ماہ کی 15 تاریخ کو وصولی کی جائے گی۔
چھوٹے تاجروں، دکانداروں، ہول سیلرز ، ریٹیلرز پر اسکیم کا اطلاق ہوگا۔ مینوفیکچررز کم ریٹیلرز، امپورٹر کم ریٹیلرز پر بھی اس اسکیم کا اطلاق ہوگا۔سب سے پہلے رجسٹریشن کراچی، لاہور، پشاور، راولپنڈی، کوئٹہ اور اسلام آباد میں کی جائے گی۔
تاجروں اور دکانداروں کیلئے کم از کم ایڈوانس ٹیکس1200روپے ہوگا۔ تاجر، دکاندار موبائل ایپ یا ایف بی آر کے ویب پورٹل پر رجسٹریشن کراسکیں گے۔
رجسٹریشن ٹیکس سہولت سینٹروں کے ذریعے بھی ہوسکے گی۔ تیس اپریل رجسٹریشن کی آخری تاریخ ہے۔

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 16 hours ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 17 hours ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 21 hours ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 16 hours ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 days ago






