Advertisement
تجارت

ایف پی آر : رواں مالی سال ٹیکس محصولات کا ہدف 6707 ارب عبور

جولائی تا مارچ 369 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کئے جب کہ ایف بی آر نے ماہ مارچ کا 879 ارب روپے کا ٹیکس ہدف بھی حاصل کرلیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Apr 1st 2024, 5:30 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایف پی آر : رواں مالی سال ٹیکس محصولات کا ہدف 6707 ارب عبور

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال کے 9 ماہ کا ٹیکس ہدف حاصل کرلیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق رواں مالی سال ٹیکس محصولات کا ہدف 6707 ارب روپے تھا، ایف بی آر نے ہدف سے 3 ارب روپے زائد ٹیکس اکھٹا کیا ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال جولائی تا مارچ ایف بی آر نے 6710 ارب ٹیکس حاصل کیا۔

ایف بی آر نے بتایا کہ جولائی تا مارچ 369 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کئے جب کہ ایف بی آر نے ماہ مارچ کا 879 ارب روپے کا ٹیکس ہدف بھی حاصل کرلیا۔

Advertisement
Advertisement