Advertisement

اسرائیلی فضائی حملے میں 7 صحافی زخمی

زخمی ہونے والے صحافی ان سینکڑوں لوگوں میں شامل تھے جو ہسپتال کے گراؤنڈ میں عارضی خیموں میں پناہ لیے ہوئے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Apr 1st 2024, 5:01 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسرائیلی فضائی حملے میں 7 صحافی زخمی

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دیر البلاح میں ہسپتال کے صحن میں اسلامک جہاد ( آئی جے ) کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا جبکہ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ حملے میں آئی جے کے چار ارکان جان کی بازی بھی ہار گئے۔

علی حماد نامی ایک فوٹوگرافر نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے بغیر کسی وارننگ کے خیمے کو نشانہ بنایا، ہم صحافیوں کے ایک گروپ کے طور پر پرامن طور پر خیمے میں تھے اور ہمارے درمیان کوئی دہشت گرد نہیں تھا ، فوٹو گرافر کے مطابق ہم اپنے کیمرے تیار کر رہے تھے کہ اچانک خیمہ پر حملہ ہوا، سب کچھ تاریک ہو گیا اور ملبہ اور پتھر ہمارے سروں کے اوپر اڑ رہے تھے اور آگ کے شعلے بھڑک اٹھے۔

حماس کے اتحادی اسلامی جہاد کی جانب سے ان دعووں پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

زخمی ہونے والے صحافی ان سینکڑوں لوگوں میں شامل تھے جو ہسپتال کے گراؤنڈ میں عارضی خیموں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ وزارت صحت کے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے دوران اب تک 32,782 فلسطینی شہید اور 75,298 زخمی ہو چکے ہیں۔

وزارت صحت غزہ کے مطابق اسرائیلی حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں 77 افراد شہید ہوئے ہیں جبکہ خان یونس شہر کے قریب بنی سہیلہ میں اسرائیلی حملے میں مزید 9 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

Advertisement
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 2 days ago
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 4 days ago
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 4 days ago
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 2 days ago
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 2 days ago
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 2 days ago
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 4 days ago
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • a day ago
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • a day ago
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • a day ago
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • a day ago
Advertisement