Advertisement

 ترکیہ بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کو بڑی شکست، اردوان نے شکست تسلیم کر لی

نتائج کا پارٹی میں جائزہ لیں گے اور اپنا احتساب کریں گے، ترک صدر

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Apr 1st 2024, 5:13 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 ترکیہ  بلدیاتی انتخابات میں  حکمران جماعت کو بڑی شکست، اردوان نے شکست تسلیم کر لی

 ترکیہ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کو بڑی شکست صدر ایردوان ، ترک صدر کو 22 سال اقتدار میں رہنے کے بعد بدترین شکست ہوئی۔

حزب اختلاف ریپبلکن پیپلزپارٹی سی ایچ پی نے 70سال بعد تاریخی کامیابی حاصل کر لی، دارالحکومت انقرہ اور استنبول سمیت ملک کے پندرہ شہروں میں میئر کی نشستوں پر حزب اختلاف کے امیدوار جیت گئے۔

استنبول کے میئر امام اوغلو کو 10 پوائنٹس کی برتری حاصل، انقرہ میں میئر منصوریاواش کی جیت پرہزاروں افراد نے جشن منایا۔

دوسری جانب ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے بلدیاتی انتخابات میں شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ترک عوام نے انتخابات میں ووٹ کے ذریعے سیاستدانوں کو اپنا پیغام پہنچا دیا ہے، نتائج کا پارٹی میں جائزہ لیں گے اور اپنا احتساب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 31 مارچ ہمارے لیے اختتام نہیں ، ٹرننگ پوائنٹ ہے، مئی 2023 کے الیکشن میں جیت کے 9 ماہ بعد ہم مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کر سکے لیکن ہم اپنی کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لیں گے اور مستقبل کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

Advertisement
قومی اسمبلی نے پاکستان آرمی، ایئر فورس اور نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی

  • 26 منٹ قبل
سپریم کورٹ کے جج جسٹس امین الدین کو آئینی عدالت کا سربراہ بنائے جانے کا امکان

  • 38 منٹ قبل
قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی 27 ویں آئینی ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری دے دی، اپوزیشن کا شدید احتجاج

  • 6 گھنٹے قبل
اسلام آباد کچہری خودکش دھماکے  کا سہولت کار اور ہینڈلر گرفتار

  • 7 گھنٹے قبل
صدر مملکت آصف علی زرداری نے 27 ویں آئینی ترمیمی بل پر دستخط کر دیئے

  • ایک گھنٹہ قبل
پنجاب حکومت  کا ٹی ایل پی کی تمام جائیدادیں اور اثاثے منجمد کرنے کے حکم

  • 4 گھنٹے قبل
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ 

  • 11 منٹ قبل
بلوچستان :سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ سمیت بیشتر شہروں میں انٹرنیٹ سروس بند

  • 8 گھنٹے قبل
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں ایک بار پھر سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں ایک بار پھر سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

  • 7 گھنٹے قبل
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی مختلف  تعلیمی اداروں کے طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست

  • 8 گھنٹے قبل
جسٹس صلاح الدین پنہور نے چیف جسٹس کو خط ، 27ویں ترمیم کا جائزہ لینے اور فل کورٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ

جسٹس صلاح الدین پنہور نے چیف جسٹس کو خط ، 27ویں ترمیم کا جائزہ لینے اور فل کورٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ

  • 4 گھنٹے قبل
سپریم کورٹ کےسینئر جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے استعفیٰ دے دیا