یکم اپریل سے ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری،آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی
ایل پی جی گیس کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 76.09 روپے کمی کی گئی ہے


اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے یکم اپریل 2024 سے ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یکم اپریل 2024 سے 11.8کلو سلنڈر کی قیمت 2954.03روپے ہو گی جبکہ مارچ 2024 میں اس کی قیمت 3030.12 روپے تھی اس طرح مارچ کے مقابلہ میں اپریل کے لیے ایل پی جی گیس کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 76.09 روپے کمی کی گئی ہے۔
اوگرا نے کہا ہے کہ ایل پی جی کی پروڈیوسر پرائس سعودی آرامکو اور ڈالر کی شرح تبادلہ کے تناظر میں مقرر کی گئی ہے ۔
گزشتہ ماہ کے مقابلہ میں آرامکو نے قیمت میں 2.8فیصد کمی کی ہے جبکہ ڈالر کی شرح تبادلہ بھی 0.25فیصد کمی ہوئی ہے جس کے باعث ایل پی جی کے 11.8کلو سلنڈر کی قیمت میں 76.09روپے یعنی 2.5فیصد کی کمی ہوئی ہے ۔ اس طرح ایل پی جی کی فی کلو صارف قیمت میں 6.44 روپے کی کمی ہوئی ہے ۔

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 days ago






