Advertisement
پاکستان

خیبر پختونخوا میں سینیٹ کے الیکشن موخر کرنا آئینی خلاف ورزی ہے، مرتضیٰ جاوید عباسی

صوبہ میں سینیٹ الیکشن کے انعقاد کیلئے ہرفورم پر آواز بلند کریں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Apr 5th 2024, 5:47 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
خیبر پختونخوا میں سینیٹ کے الیکشن موخر کرنا آئینی خلاف ورزی ہے، مرتضیٰ جاوید عباسی

ایبٹ آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں سینیٹ کے الیکشن موخر کرنا آئینی خلاف ورزی ہے، صوبہ میں سینیٹ الیکشن کے انعقاد کیلئے ہرفورم پر آواز بلند کریں گے، دراصل انہیں خوف ہے کہ اپنے ہی اراکین مخالف پارٹی کو ووٹ نہ دے دیں۔

یہاں سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ صوبہ کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا ہر پلیٹ فارم پر محاسبہ کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں خیبر پختونخوا بالخصوص ہزارہ کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے خیبر پختونخوا کو اپنی ذاتی جاگیر سمجھ رکھا ہے، ان کے ماضی سے پورے صوبہ کے عوام باخبر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کو فعال بنانے کیلئے وزیر بجلی سے بھی بات کر لی ہے، جلد ہزارہ کے لوگوں کو اس حوالہ سے خوشخبری ملے گی۔

Advertisement
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • ایک دن قبل
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • 9 گھنٹے قبل
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • 7 گھنٹے قبل
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • ایک دن قبل
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 3 دن قبل
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • 6 گھنٹے قبل
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • 9 گھنٹے قبل
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • 9 گھنٹے قبل
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • ایک دن قبل
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • ایک دن قبل
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • 4 گھنٹے قبل
Advertisement