امدادی سرگرمیاں شروع کرکے واقعے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا


کراچی کے علاقے لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکی شہریوں کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 2 دہشتگردہلاک ہوئے جبکہ 2 سکیورٹی گارڈ ز سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ایس ایس پی ملیر طارق مستوئی نے کہا کہ گاڑی میں موجود پانچوں غیر ملکی محفوظ ہیں۔ ایک دہشتگرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ دوسرا دہشتگرد نجی کمپنی کے سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے مارا گیا۔ حملہ آور کا تیسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
ایس ایس پی نے مزید کہا کہ دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے واقعہ پر پہنچیں اور امدادی سرگرمیاں شروع کرکے واقعے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تاحال شناخت نہیں ہو پائی تاہم دھماکے میں زخمی ہونے والے دو افراد 45 سالہ نور محمد اور 45 لنگر خان کے ناموں سے شناخت ہوئی ہے دونوں سکیورٹی گارڈ تھے اور غیر ملکیوں کی حفاظت کیلئے ان کے ساتھ گاڑی میں موجود تھے۔
پولیس کا کہنا ہے دھماکے کا نشانہ بننے والی غیر ملکیوں کی گاڑی کے قریب موٹرسائیکلیں بھی ملی ہیں، دھماکے کے نتیجے میں متاثرہ گاڑی کے اگلے حصے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
ہسپتال حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں میں نور محمد، لنگر خان اور سلمان رفیق شامل ہیں، 2 کی حالت تشویشناک ہے، دھماکے کے زخمیوں میں کوئی غیر ملکی شامل نہیں ہے۔

سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، کشمور و شکارپور کے کچے علاقے زیر آب
- 2 گھنٹے قبل

امت مسلمہ کو مشترکہ دفاعی معاہدے کی ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمان
- 3 گھنٹے قبل

ایشیا کپ: قومی ٹیم کی آج ہونے والی پریس کانفرنس منسوخ، پاکستان کا ٹورنامنٹ سے دستبرداری پر غور
- 3 گھنٹے قبل

ایشیا کپ: آئی سی سی نے اینڈی پائیکرافٹ کی تبدیلی کا مطالبہ مسترد کردیا
- 5 گھنٹے قبل

پنجاب میں اسکول ٹیچر انٹرنز کی دوبارہ بھرتی کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

دوحہ: وزیراعظم شہبازشریف سے ایرانی صدر کی ملاقات، اسرائیل کیخلاف امت مسلمہ کے اتحاد پر زور
- 4 گھنٹے قبل

بھارت جنگی شکست کی خفت مٹانے کیلئے کرکٹ میں اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے ، عطا تارڑ
- ایک گھنٹہ قبل

وکیل ایمان مزاری کے لائسنس منسوخی کے لیے ریفرنس دائر
- 4 گھنٹے قبل

ملالہ یوسف زئی کا پاکستان میں سیلاب متاثرہ و تعلیم کے لیے 2 لاکھ ڈالر گرانٹ کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

مٹی کا تیل 3 روپے 15 پیسے مہنگا، نئی قیمت 179.96 روپے فی لیٹر
- 2 گھنٹے قبل

ایک اور یورپی نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم
- 4 گھنٹے قبل