اسلام آباد : کورونا وبا کی دوسری لہر کے دوران گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا سےمزید28 افرادانتقال کرگئے جبکہ 1286نئےکیسزرپورٹ ہوئے ۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کی دوسری لہر جاری ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید28افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد11 ہزار914ہوگئی ہے ۔گزشتہ24گھنٹوں میں کوروناکے1286نئےکیسزسامنےآگئے، ملک میں اب تک کورونا کے5 لاکھ 53 ہزار 128 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں ۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 60 ہزار 162 ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار854 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 50 ہزار 43ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار066 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 68ہزار180 ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 1948افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 18 ہزار 849کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 196 مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد 41 ہزار 819،جبکہ اموات کی تعداد 478تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 4 ہزار 915 افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 102افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 9 ہزار 160ہوچکی ہے جبکہ270 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں اب تک5لاکھ8ہزار 700 مریض کوروناکوشکست دےچکے ہیں ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 33 ہزار 319 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 17 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- ایک دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 دن قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 17 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 3 دن قبل






