واشنگٹن : دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد23لاکھ08ہزارسے زائد ہوگئی جبکہ مریضوں کی تعداد10کروڑ59لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہیں سکا ، دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں امریکہ پہلے نمبر پر ہے ۔ امریکہ میں ایک روزمیں2000سے زائدافراد ہلاک جبکہ اموات کی مجموعی تعداد4 لاکھ70ہزارسے تجاوز کرگئی۔ امریکامیں مریضوں کی تعداد2کروڑ 74لاکھ سے زائد ہوچکی ہے ۔ بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر موجود ہے جہاں گزشتہ 24گھنٹوں میں کوروناکے12ہزارنئے مریض سامنےآگئے، جس کے بعد کورونامریضوں کی مجموعی تعداد1کروڑ 8لاکھ سے زائد ہوچکی ہے ۔ بھارت میں ایک روز میں 95سے زائد افراد جان سے گئے، کوروناسے اموات کی مجموعی تعدادایک لاکھ55ہزارسےزائد ہو گئی ۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا سے 2 لاکھ 30ہزار اموات ہوچکی ہیں جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 94 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ روس میں کورونا سے ایک روز میں527ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ، روس میں اب تک75ہزارسے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ روس میں مریضوں کی تعداد39لاکھ سے زائد ہوگئی ۔ فرانس میں کورونا سے 357اموات رپورٹ ہوئیں، اب تک کورونا سے78ہزارسے زائد اموات جبکہ مریضوں کی تعداد32لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے ۔اسپین میں کورونا سے 584 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اب تک کوروناسے59ہزارسے زائدافراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں ۔ اسپین میں کوروناسے متاثرہ افراد کی تعداد29لاکھ سے زائد ہوگئی۔
برطانیہ، وائرس کی تیسری اور بدترین لہر کا شکار ہے، برطانیہ میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد 17جولائی تک لاک ڈاؤن بڑھا دیا گیا ہے۔ برطانیہ میں مہلک وائرس سے1014افراد موت کی وادی میں چلے گئے۔ برطانیہ میں کوروناسےہلاکتوں کی مجموعی تعداد1لاکھ 11ہزارہوگئی جبکہ 39لاکھ سے زائدافرادمتاثرہوئے۔ اٹلی میں کورونا سے ایک روز میں377ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں، اٹلی میں اب تک کوروناسے90ہزار سے زائد اموات جبکہ مریضوں کی تعداد26لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ جرمنی میں کورونا سے563افراد جان کی بازی ہار گئے، ، میکسیکو میں ایک روز میں کورونا سے 13ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ، میکسیکو میں وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد1لاکھ91ہزارہوگئی۔
ایران میں اب تک58ہزارسے زائد افراد کوروناوائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد14لاکھ سے زائد ہوچکی ہے ۔ ترکی میں اب تک26ہزارسے زائدافراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔
کورونا سے دنیابھر میں 7کروڑ75لاکھ سے زائد افراد صحت یاب ہوچکے ہیں ، خیال رہے کہ کورونا وائرس کا پہلا کیس17نومبر 2019 کورجسٹر ہواتھا ۔

فیملی ڈرامہ ’’فرینڈز آف سیونٹیز‘‘ نے دھوم مچا دی
- 21 hours ago

بیوی کو شوہر نے قتل کردیا، وجہ کیا نکلی؟
- a day ago

ورلڈکپ 2027، 10 ٹیموں کی براہِ راست انٹری
- a day ago
گوگل جیمنائی کے صارفین کی تعداد کتنی ہو گئی؟
- 31 minutes ago

غازی آباد تھانے میں مبینہ زیادتی کیس، تفتیش میں اہم انکشافات
- 4 days ago

پنجابی فلم ’’عشق بدمعاش‘‘ کا ٹریلر جاری
- a day ago
سابق صدر کو سزائے موت سنادی گئی
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت میں ایک اور اضافہ
- a day ago
بالی وڈ اسٹارمادھوری ڈکشت 24 سال بعد ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی
- 40 minutes ago
آئل ٹینکر پر حملہ، دو پاکستانیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
- a day ago
وزیراعظم کی کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز کے 3 سالہ آڈٹ کرانے کی ہدایت
- 18 hours ago
حج 2027کے لیے درخواست اور پاسپورٹ سے متعلق نئی ہدایات جاری کر دی گئیں
- a day ago

