مذاکرات میں غریب طبقے کےلئے ٹارگٹڈ سبسڈی پر بھی اتفاق کیا گیا


حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے پروگرام اور بجٹ پر اتفاق، آئندہ وفاقی بجٹ کیلئے اہم اہداف طے کرلیے۔
آئی ایم ایف مشن اور پاکستانی حکام کے درمیان وزارت خزانہ میں تعارفی سیشن ہوا جس میں پاکستان کی طرف سے وزیرخزانہ، سیکرٹری خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اورگورنراسٹیٹ بینک موجود تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مذاکرات میں وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ وفاقی بجٹ کیلئے اہم اہداف طے کیے گئے جب کہ اس دوران فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ مالی سال کے دوران حکومت اسٹیٹ بینک سے قرض نہیں لے گی۔
وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف نے بیرونی ادائیگیاں بلا تاخیر اور بروقت ادا کرنے پر اتفاق کیا ہے، ایف بی آر ٹیکس ریفنڈ ادائیگیاں بروقت کرنے کا پابند ہوگا جب کہ زرمبادلہ ذخائربہتر بنانے اور ادائیگیوں کیلئے انٹرنیشنل مارکیٹ میں بانڈز کا اجراء کیا جائے گا، درآمدات پرپابندی نہیں ہوگی اورانٹرنیشنل ٹرانزیکشنز کیلئے بھی پابندی عائد نہیں کی جائےگی۔
اسٹیٹ بینک، وزارت خزانہ اور وزارت توانائی کی معلومات آئی ایم ایف کو بھیجی جائیں گی، آئی ایم ایف، ایف بی آر، شماریات بیورو اور مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ کی معلومات لےگا۔
مذاکرات میں غریب طبقے کےلئے ٹارگٹڈ سبسڈی پر بھی اتفاق کیا گیا۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات تقریباً دو ہفتے تک جاری رہیں گے، پاکستان آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر سے زائد کا بیل آؤٹ پیکج حاصل کرنے کیلئے پر امید ہے۔

ایران اور اسرائیل جنگ کے دوران بھارتی اسرائیلی گمراہ کن پراپیگنڈا جاری
- 2 hours ago
عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم اور گلوکارہ ریشم فیض بھٹہ کا نیا گانا”ٹربو“ ریلیز کے بعد ہٹ ہوگیا
- 13 hours ago

ایران کے اسرائیل پر ایک بار پھر میزائل حملے، حیفہ آئل ریفائنری مکمل طور پر بند
- an hour ago

ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
- an hour ago

ایرانی پارلیمنٹ”پاکستان تشکر تشکر“کےنعروں سے گونج اٹھی
- 14 hours ago

اسرائیلی فوج نے ایران کے دارالحکومت تہران پر حملے شروع کردیے
- 12 hours ago

پاکستان کے خلاف بھارت اور اسرائیل کا گھناؤنا گٹھ جوڑ بے نقاب
- 2 hours ago

پاکستان نے اسرائیل پر ایٹمی حملے سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا ، اسحاق ڈار
- 12 hours ago

پاکستان سمیت 21 مسلم ممالک کاایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت، مشترکہ اعلامیہ جاری
- 2 hours ago

ٹرمپ کے بیان نے کھلبلی مچا دی،ایرانی شہریوں کو تہران خالی کرنے کی وارننگ دے دی
- 3 hours ago

یو اے ای کا نئے اسلامی سال کے پہلے روز سرکاری تعطیل کا اعلان
- 25 minutes ago

امریکی صدر کا جی-7 اجلاس ادھورا چھوڑ کر واشنگٹن واپس جانےکا فیصلہ
- 2 hours ago