راولپنڈی : راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ مہمان ٹیم 201 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، پاکستان کو71 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں 201 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔جس کے بعد اب پاکستان کی جنوبی افریقہ کیخلاف بیٹنگ جاری ہے ۔ دوسری اننگز میں پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف دوسری وکٹ 28 رنز پر گر گئی ہے اور عابد علی 13 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
تیسرے روز جنوبی افریقہ نے 106 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز کیا، صرف 8 رنز کے اضافے کے بعد جنوبی افریقہ کو پہلی یعنی پانچویں وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا، 29 رنز پر کھیلتے کپتان کوآنٹن ڈی کوک کو شاہین آفریدی نے بولڈ کیا۔ جنوبی افریقہ کی چھٹی وکٹ 164 رنز پر گری جب مولڈر 33 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، ساتویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی جارج لانڈی تھے وہ 21 رنز بنا سکے۔ڈین ایلگر 15، وان ڈیر ڈاسن کھاتہ کھولے بغیر بولڈ ہوگئے۔ فاف ڈپلسی 17 جبکہ ، ایڈن مارکرم 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
قومی ٹیم کی جانب سے حسن علی نے 5، نعمان علی، فہیم اشرف اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
گزشتہ روزخراب روشنی کے باعث دوسرے دن کا کھیل مقررہ وقت سے 10 منٹ قبل ہی ختم کردیا گیا تھا، پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 272 رنز اسکور کیے جس کے جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم بیٹنگ کیلئے میدان میں اتری ہے ۔
یاد رہے کہ پاکستان کو دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- ایک دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- ایک دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- ایک دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- ایک دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 21 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 دن قبل






