Advertisement

نیویارک اسمبلی میں کشمیر ڈے سےمتعلق قرار داد منظور

نیویارک : نیویارک اسمبلی میں 5فروری کو امریکہ میں کشمیر ڈے منانے سےمتعلق قرار داد بھاری اکثریت سے منظور کرلی گئی ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 7th 2021, 5:01 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق   امریکا میں کشمیر ڈے  منظور کرنے والی نیویارک پہلی ریاست بن گئی ہے۔  قرارداد منظور کرنے کے بعد گورنر نیو یارک اینڈریو کوومو نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ قرارداد کے ذریعے بھارتی فوج کے مظالم اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے بنیادی حقوق کو تسلیم کرلیا گیا ہے۔ مظلوم کشمیریوں کی آواز امریکی ایوانوں تک پہنچانے میں پاکستان امریکا گروپ کی خصوصی کاوشیں شامل ہیں۔

 امریکا میں پاکستان کے  سفیر ڈاکٹر اسد مجیدخان  نے کشمیر ڈےقرارداد منظوری کا خیرمقدم کرتے  ہوئے کہا کہ وہ قرار داد منظور کرنے پر اسمبلی ممبران کے شکر گزار ہیں ۔ اسد مجید خان   نے نیویارک میں ویبی نار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارتی مظالم کیخلاف عالمی برادری اُٹھ کھڑی ہو۔ نیویارک میں پاکستانی قونصل جنرل عائشہ علی نے کہا کہ قرارداد  اسمبلی کے ذریعے منظور کروانے میں پاکستانی برادری نے اہم کردار ادا کیا۔

دوسری جانب نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے مظاہرہ کیا، سیکڑوں گاڑیوں اور ٹرکوں پر کشمیر کی آزادی کے نعرے درج تھے۔

Advertisement
سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز  بن مساعد   انتقال کر گئے

سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز  بن مساعد انتقال کر گئے

  • a day ago
ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی

  • 8 hours ago
کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے

کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے

  • 7 hours ago
پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی

پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی

  • 8 hours ago
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات

  • a day ago
سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل

  • a day ago
قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم

قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم

  • 8 hours ago
بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا

بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا

  • a day ago
لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا

  • a day ago
پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے پی سی بی کا برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ

پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے پی سی بی کا برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ

  • a day ago
وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت

وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت

  • a day ago
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی

لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی

  • 7 hours ago
Advertisement