Advertisement
پاکستان

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اورمریم نواز کی ملاقات

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے سربرا ہ مولانا فضل الرحمٰن کی نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نوازسے ملاقات ہوئی ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Feb 7th 2021, 7:20 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

جی این این کے مطابق مسلم لیگ  ن کی رہنما  مریم نواز کی پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے گھر آمد ،   ملاقات میں لانگ مارچ کے طریقہ کار اور دورانیہ پر گفتگو ہوئی جبکہ لانگ مارچ سے متعلق تمام تجاویز کا سٹیرنگ کمیٹی میں جائزہ لیکر حتمی فیصلہ ہوگا۔ لانگ مارچ اسلام آباد پہنچنے کے بعد پہلا پڑاؤ فیض آباد پر ڈالنے کی  بھی تجویزجبکہ سینیٹ الیکشن میں مشترکہ امیدواروں کی کامیابی یقینی بنانے کی حکمت عملی پر بھی  تبادلہ خیال ہوا ۔ملاقات میں  تحریک عدم اعتماد پہلے پنجاب سے لائی جائے یا بلوچستان سے  اس پر غور کیا گیا جبکہ پیپلز پارٹی کی تحریک عدم اعتماد کی  تجاویز پر بھی غور کیا گیا ۔

4 فروری کو حکومت  گراؤ مشن میں پی ڈی ایم کی طویل بیٹھک ہوئی،  جس میں پی ڈی ایم کے تمام سربراہان نے اجلاس میں شرکت کی،نواز شریف اور آصف زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے اور اپوزیشن کی جانب سے لانگ مارچ کو مہنگائی مارچ کا نام دینے کی تجویز زیر غور آئی جبکہ پیپلز پارٹی  وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر اصرار کرتی رہی ۔ پی ڈی ایم اجلاس کے اختتام پرسینٹ الیکشن تک استعفوں اور تحریک عدم اعتماد کا معاملہ موخر کردیا گیا جبکہ حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)نے  26 مارچ کو لانگ مارچ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

خیال  رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے  اتحاد نے   9فروری کو حیدرآباد ، 13فروری کو سیالکوٹ ، 16کو پشین بلوچستان، 23فروری کو سرگودھا اور 27فروری کو حضدار میں اجتماع اور ریلی منعقد کرنے کا اعلان کر رکھا ہے ۔

واضح رہے کہ20ستمبر 2020 کو  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ،  اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کے بعد تشکیل پانے والا 11 سیاسی جماعتوں کا  اتحاد ہے جو ’ایکشن پلان‘ کے تحت تین مراحل پرحکومت مخالف تحریک چلا کر حکومت  ختم کرنے  کی کوششوں میں مصروف ہے ۔

Advertisement
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 2 دن قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 2 دن قبل
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • ایک دن قبل
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 2 دن قبل
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • ایک دن قبل
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 3 دن قبل
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • ایک دن قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • ایک دن قبل
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • ایک دن قبل
Advertisement