پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف الیکشن کمیشن کی کارروائی کو کالعدم قرار دیا جائے، درخواست


پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے الیکشن کمیشن کا انتخابی نشان واپس لینےکا اختیار لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔
پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے انتخابی نشان واپس لینے کے اختیار کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کیلئے درخواست دائر کردی، جس میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آرٹیکل 17 کی شق 2 کے تحت کسی سیاسی جماعت کو الیکشن لڑنے سے نہیں روکا جا سکتا، عام انتخابات سے قبل پی ٹی آئی سے انتخابی نشان واپس لینا الیکشن کمیشن کاغیرقانونی اقدام تھا۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن ایکٹ کا سیکشن 215، 209 اور 208 سمیت دیگر کو آئین سے متصادم قرار دیا جائے، پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف الیکشن کمیشن کی کارروائی کو کالعدم قرار دیا جائے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی سے روکا جائے اور پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلا واپس کیا جائے۔

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 3 hours ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 22 minutes ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 5 hours ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 6 hours ago




