کوئی بھی میڈیکل کالج اب یو ایچ ایس کی منظوری کے بغیر کسی بھی طالب علم کو جرمانہ نہیں کرسکے گا، اعلامیہ


لاہور: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے میڈیکل کالجوں کو طلبہ پر ہر قسم کے جرمانے عائد کرنے سے روک دیا۔ کوئی بھی میڈیکل کالج اب یو ایچ ایس کی منظوری کے بغیر کسی بھی طالب علم کو جرمانہ نہیں کرسکے گا۔ تمام سرکاری اور نجی تمام میڈیکل کالجز یو ایچ ایس پالیسی کی پیروی کے پابند ہوں گے۔
جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ غیر حاضری پر طلبہ کو بھاری جرمانے نہیں کیے جاسکیں گے۔ ڈسپلن کو یقینی بنانے کیلئے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں سہ ماہی پیرنٹ-ٹیچر میٹنگ لازمی قرار دے دی گئی۔
یہ فیصلے یو ایچ ایس کی اکیڈمک کونسل کے 37ویں اجلاس میں کیے گئے جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور نے کی۔ اجلاس میں الحاق شدہ میڈیکل کالجز اور دیگر اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔
اپنے خطاب میں پروفیسر احسن وحید راٹھور نے کہا کہ کالجز سٹوڈنٹ کلرک پر انحصار ختم کریں۔ طلبہ کو عزت دیں اور ان کے مسائل کے حل کیلئے فیکلٹی کو استعمال کیا جائے۔ اکیڈمک کونسل میں فیصلہ کیا گیا کہ میڈیکل کالجز کے طلبہ کو سال میں 18 چھٹیوں کی اجازت ہوگی۔ زیادہ چھٹیوں کی صورت میں طلبہ کو اضافی کلاسز پڑھنا ہوں گی۔
اجلاس میں طلبہ کے نظم و ضبط، حاضریوں کے حوالے سے واضح پالیسیاں کالجز کے پراسپیکٹس کا حصہ بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ وی سی یو ایچ ایس کا کہنا تھا کہ دیکھنے میں آیا ہے کہ بعض کالجز چھوٹی چھوٹی باتوں پر اپنے طلبہ کو بھاری جرمانے کررہے ہیں۔یہ جرمانے طلبہ پر نہیں بلکہ ان کے والدین پر بوجھ ہیں۔
انھوں نے ہدایت کی کہ یونیورسٹی کو مطلع کیے بغیر کسی بھی طالب علم کو سزا نہ دی جائے۔ ممبران نے فیصلہ کیا کہ یونیورسٹی کی منظوری کے بغیر کوئی بھی کالج کسی طالب علم کو معطل یا خارج نہیں کرسکتا۔ اس بات کی بھی منظوری دی گئی کہ پروگرام منجمد کروانے پر اس کا اطلاق امتحانات ہر نہیں ہوگا۔
سمسٹر فریز کروانے پر امتحانات منجمد نہیں ہوں گے اور امیدوار کے چانسز شمار کیے جائیں گے۔ اکیڈمک کونسل نے اس بات پر زور دیا کہ پرائیویٹ میڈیکل کالجز نادار طلبہ کیلئے سکالرشپ پالیسی لیکرآئیں۔ سلیکشن میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے کالجز کی سکالرشپ کمیٹی میں یو ایچ ایس کا ایک ممبر بھی شامل ہوگا۔
وی سی یو ایچ ایس نے مزید کہا کہ پی ایم ڈی سی کی پالیسی کے مطابق تمام پرائیویٹ کالجز اپنے ہسپتالوں میں فری بیڈز مختص کرنے کے پابند ہیں۔ اس حوالے سے پرائیویٹ ٹیچنگ ہسپتال اپنے قریبی سرکاری ہسپتال کے ساتھ معاہدہ کریں گے۔ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کا رش بڑھنے پر انھیں متعلقہ پرائیویٹ ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔
پروفیسر احسن وحید راٹھور نے بتایا کہ اس حوالے سے پنجاب حکومت پالیسی اور طریق کار وضع کررہی ہے۔ ممبران کو بتایا گیا کہ میڈیکل کے طلبہ کو مختلف تکنیکوں کی تربیت دینے کیلئے یو ایچ ایس سمر سکول شروع کیا جارہا ہے۔ یو ایچ ایس سمر سکول اسی سال موسم گرما کی چھٹیوں میں شروع کیا جارہا ہے۔
اجلاس میں فزیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ ڈاکٹر ہما سعید خان کو ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا نیا ممبر نامزد کرنے، ایم ایس ویٹرو ریٹینل آپتھلمالوجی کے نئے نصاب اور ایم ایس نیورو سرجری کے ترمیم شدہ نصاب اور ڈگری پروگراموں کی طرز پر سرٹیفکیٹ اور ڈپلومہ پروگرامز میں کم از کم 85 فیصد حاضری کی شرط لانے کی منظوری بھی دی گئی۔

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 days ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 days ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- a day ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- a day ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 hours ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 7 hours ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- a day ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 9 hours ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 5 hours ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- a day ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 hours ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- a day ago








