راولپنڈی میں بحریہ ٹاؤن کے دفاتر پر سرکاری مشینری نے بغیر کسی قانونی اختیار کے چھاپے مارے ہیں، چیئرمین بحریہ ٹاؤن


نیب کی جانب سے بحریہ ٹاؤن کے مرکزی دفتر میں چھاپے پر ملک ریاض کا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وعدہ معاف گواہ نہیں بنوں گا، جو چاہے مجھ پر ظلم کرلیں۔
شوسل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں ملک ریاض نے کہا کہ کفر کا نظام چل سکتا ہے، ظلم کا نہیں، راولپنڈی میں بحریہ ٹاؤن کے دفاتر پر سرکاری مشینری نے بغیر کسی قانونی اختیار کے چھاپے مارے ہیں۔ کسی بھی سیاسی اقتدار کی جدوجہد میں فریق نہ بننے کے اپنے عوامی اعلان کے بعد مجھے ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ میں بحریہ ٹاؤن کے خلاف ان فاشسٹ، غیر قانونی، دھمکی آمیز اقدامات کی شدید مذمت کرتا ہوں۔
"کفر کا نظام چل سکتا ہے، ظلم کا نہیں" حضرت علی علیہ السلام
— Malik Riaz Hussain (@MalikRiaz_) May 28, 2024
ملک ریاض وعدہ معاف گواہ نہیں بنے گا، جو چاہے مجھ پر ظلم کرو۔
آج رات راولپنڈی میں بحریہ ٹاؤن کے دفاتر پر سرکاری مشینری نے بغیر کسی قانونی اختیار کے چھاپے مارے ہیں۔ کسی بھی سیاسی اقتدار کی جدوجہد میں فریق نہ بننے کے اپنے…
انہوں نے کہا کہ بیک وقت چھاپے گھنٹوں تک جاری رہے، دفاتر میں توڑ پھوڑ کی گئی، سکیورٹی اور عملے کو ہراساں کیا گیا اور بعد میں اغوا کیا گیا۔ چھاپہ مار ٹیموں نے 5 ہزار سے زائد اہم پراجیکٹ فائلیں، دفتری ریکارڈ، 23کمپیوٹر، نیٹ ورک ڈیٹا، محکمانہ نقدی وغیرہ اور 9 گاڑیوں کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔ بحریہ ٹاؤن کے عملے کے 9 ارکان کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ گزشتہ ماہ بحریہ ٹاؤن کی بہت سی جائیدادوں اور اکاؤنٹس کو ضبط کرنے کے بعد، یہ چھاپے صرف اپنے سیاسی ایجنڈوں کے لیے بحریہ ٹاؤن پر دباؤ ڈالنے کے لیے ریاستی اداروں کی جانب سے بے لگام بدمعاشی کی عکاسی کرتے ہیں۔
ملک ریاض کا کہنا تھا کہ بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین کی حیثیت سے میں آپ کو یقین دلاتا ہوں، اللہ تعالٰی کے فضل سے، اس طرح کی غنڈہ گردی مجھے اپنے موقف سے نہیں روکے گی جو میں پہلے ہی منظر عام پر لا چکا ہوں۔ یہ تشدد اور دھونس و دھمکیاں صرف مجھے ہی نقصان نہیں پہنچا رہے، یہ پاکستان میں رئیل اسٹیٹ کی سرمایہ کاری کو متاثر کر رہا ہے۔ آپ میرا کاروبار تباہ نہیں کر رہے، آپ کے اقدامات ملک کی معاشی ترقی کو روک رہے ہیں۔
چیئرمین بحریہ ٹاؤن نے مزید کہا کہ ہم قانون پر یقین رکھتے ہیں لہذا ہم قانونی فورمز پر تمام مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں اور جاری پوچھ گچھ میں تعاون کر رہے ہیں۔ میں دوبارہ واضح کرتا ہوں،کہ اللہ تعالٰی کی مدد سےمیں کسی طاقت کے کھیل میں کٹھ پتلی نہیں بنوں گا۔ میں قانون کی حکمرانی کے ساتھ کھڑا ہوں، اس لیے میں وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب، وزارت داخلہ اور نیب/ایف آئی اے کے سربراہان سے بحریہ ٹاؤن کے عملے کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب کی ٹیم نے بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے فیز 2 کے آفس میں چھاپہ مارا، چھاپہ القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کا ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے مارا گیا، اس دوران نیب ٹیم نے عملے سے پوچھ گچھ کی، ہاؤسنگ سوسائٹی کا دفتر بھی سیل کر دیا گیا۔

پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکارشیرخان انتقال کر گئے
- 20 گھنٹے قبل

وزیر خارجہ سے چین کے سفیر کی ملاقات، چینی مفادات پر پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
- 17 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا
- ایک دن قبل

کراچی: گٹر میں گرنے سے ایک اور بچہ جاں بحق
- 19 گھنٹے قبل

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز ’بگٹی ‘ قبیلے کے نئے سربراہ منتخب
- ایک دن قبل

مسلسل کئی دنوں کے اضافے کے بعد سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

ارشد ندیم نے ’’گلوبل بریک تھر واتھیلٹ آف دی ائیر‘‘ کا ایوارڈاپنے نام کر لیا
- ایک دن قبل

لاہور سے واپسی پر وزیر اعلی سہیل آفریدی نے مریم نواز کو احتجاجی مراسلہ لکھ دیا
- 20 گھنٹے قبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے فوجی عدالت کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی
- 21 گھنٹے قبل

باجوڑ : سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج جہنم، فائرنگ کے تبادلے میں میجر عدیل شہید
- 19 گھنٹے قبل

لاہور میں بسنت منانے کی مشروط اجازت، ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
- ایک دن قبل
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے عسکری ترجمان ’ابو عبیدہ‘ کی شہادت کا اعلان کردیا
- 18 گھنٹے قبل











