متنازع ٹویٹ کیس،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو عدالت سے بڑا ریلیف
اسلام آباد ہائیکورٹ نےایف آئی اےکو بیرسٹرگوہر اور رؤف حسن کے خلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا


متنازع ٹویٹ کیس،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے آفیشل ایکس ہینڈل سے شیخ مجیب الرحمان سے متعلق ٹوئٹ کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کوپی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹرگوہر اور ترجمان رؤف حسن کے خلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا۔
گزشتہ روز بیرسٹرگوہر اور ترجمان رؤف حسن نے ایف آئی اے نوٹسز کو چیلنج کیا تھا۔ آج درخواست پر سماعت کے بعد عدالت نے ایف آئی اے کو دونوں رہنماؤں کے خلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا۔
جسٹس محسن اخترکیانی نے ایف آئی اے طلبی نوٹسزکےخلاف تحریری حکم جاری کردیا۔ حکم میں کہا گیا ہے کہ رؤف حسن اور بیرسٹرگوہر ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوں اور ایف آئی اے دونوں کو نہ ہراساں کرے اور نہ ہی تادیبی کارروائی کرے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 جون تک جواب طلب کرلیا۔
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- ایک گھنٹہ قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- ایک دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 گھنٹے قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- ایک دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- ایک دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 5 گھنٹے قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- ایک دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- ایک دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل





