شو آف ہینڈز کے حکومتی اقدام سے اپوزیشن کے چھکے چھوٹ گئے ہیں، ڈاکٹر شہباز گِل
اسلام آباد: معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اگر کرپشن کے خاتمے میں سنجیدہ ہوتی تو وزیراعظم کا ساتھ دیتی، شو آف ہینڈز کے حکومتی اقدام سے اپوزیشن کے چھکے چھوٹ گئے ہیں۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ کرپشن اور رشوت کا خاتمہ پیپلز پارٹی کو قبول نہیں کیونکہ ان اوچھے ہتھکنڈوں کے بغیر انکا جیتنا ممکن نہیں، الیکشن میں پیسوں کا استعمال اور ہارس ٹریڈنگ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نواز کی تاریخ ہے، گزشتہ ادوار میں دھاندلی اور خرید و فروخت کر کے عوام سے انکا حق چھینا جاتا رہا ہے۔
ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ زرداری نواز ٹولہ منتخب نمائندوں کے ضمیر کی بولی لگا کر جمہوریت کی کونسی خدمت کرنا چاہتے ہیں؟، پیپلزپارٹی کی عوام سے ہمدردی صرف ووٹ اور مال لوٹ تک ہے، یہ مارچ دھرنا شور شرابہ صرف کرپشن بچاؤ ملکر کھاؤ ایجنڈا ہے۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے عوام کے حق پر ڈاکا ڈالنے والوں کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کی،یہ سب مل کر بھی ایک عمران خان کے مقابلے سے خائف ہیں،اپوزیشن اگر کرپشن کے خاتمے میں سنجیدہ ہوتی تو وزیراعظم کا ساتھ دیتی، شو آف ہینڈز کے حکومتی اقدام سے اپوزیشن کے چھکے چھوٹ گئے ہیں۔
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- a day ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- a day ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- a day ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- a day ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- a day ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- a day ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- a day ago





