Advertisement
پاکستان

وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی منظوری دے

اسلام آباد : وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jun 12th 2021, 1:03 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بجٹ سےمتعلق کابینہ کاخصوصی اجلاس ہوا، جس میں بجٹ پیپرز اور فنانس بل 2021 پیش کیا گیا۔

وفاقی کابینہ نے فنانس بل2021 کی اہم ترمیم کیساتھ منظوری اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں،پنشن میں 10فیصداضافے کی منظوری دے دی، وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا احساس پروگرام کےبجٹ میں اضافہ کیا جارہا ہے، بجلی،خوراک کے شعبے میں سبسڈی بڑھائی جارہی ہے اور کامیاب جوان پروگرام ،ہاؤسنگ منصوبوں کیلئےگرانٹس میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

قومی اسمبلی میں 8 ہزار ارب روپے کا بجٹ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین پیش کریں گے۔نئے مالی سال میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف پانچ ہزار 705 ارب روپے ہوگا۔ اقتصادی سروے کے مطابق مجموعی ملکی پیداوار کا حجم مارکیٹ کی موجودہ قیمت کے مطابق سینتالیس ہزار سات سو نو ارب روپے ہے جس سے گزشتہ سال چودہ اعشاریہ آٹھ فیصد کا اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔زراعت کی شرح نمو دو اعشاریہ آٹھ فیصد' صنعتوں کی تین اعشاریہ چھ فیصد اور خدمات کے شعبے کی شرح نمو چار اعشاریہ چار فیصد رہی۔صنعت میں بڑے پیمانے پر مینو فیکچرنگ اور چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی مد میں مینو فیکچرنگ کی شرح آٹھ اعشاریہ سات فیصد رہی۔ بڑے پیمانے پر مینو فیکچرنگ میں تقریباً نوفیصد اضافہ ہوا۔تعمیرات کے شعبے کی شر ح آٹھ اعشاریہ تین فیصد رہی۔

گزشتہ روز وزیر خزانہ شوکت ترین کا قومی اقتصادی سروے کی پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو بتادیا نہ بجلی مہنگی کریں گے نہ ٹیکس بڑھائیں گے۔شوکت ترین نے کہا کہ ایف بی آر کی ٹیکس وصولی میں گزشتہ سال کی نسبت اٹھارہ فیصد اضافہ ہوا۔موجودہ مالی سال کے دوران مجموعی آمدن مجموعی قومی پیداوار کا پندرہ اعشاریہ ایک فیصد جبکہ مجموعی اخراجات تئیس اعشاریہ دو فیصد رہے اسی طرح مالیاتی خسارہ آٹھ اعشاریہ ایک فیصد رہا۔موجودہ مالی سال کے جولائی سے مارچ تک کے دوران سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت اخراجات چھ سو ترپن ارب نوے کروڑ روپے رہے۔

Advertisement
عدالت دیکھناچاہتی ہے کہ ٹرائل میں شہادتوں پر کیسے فیصلہ ہوا، آئینی بینچ

عدالت دیکھناچاہتی ہے کہ ٹرائل میں شہادتوں پر کیسے فیصلہ ہوا، آئینی بینچ

  • 5 گھنٹے قبل
گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 اراکین اسمبلی  کی رکنیت معطل

گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 اراکین اسمبلی  کی رکنیت معطل

  • 3 گھنٹے قبل
اپوزیشن کے تحریری مطالبات کا جواب دینے کیلئے کمیٹی تشکیل

اپوزیشن کے تحریری مطالبات کا جواب دینے کیلئے کمیٹی تشکیل

  • ایک گھنٹہ قبل
حکومت کے ساتھ مذاکرات میں پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات پیش کردیے

حکومت کے ساتھ مذاکرات میں پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات پیش کردیے

  • 4 گھنٹے قبل
بھارتی اداکار سیف علی خان گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر شدید زخمی، ہسپتال منتقل

بھارتی اداکار سیف علی خان گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر شدید زخمی، ہسپتال منتقل

  • 5 گھنٹے قبل
اسٹیبشلمنٹ سے براہ راست مذاکرات خوش آئند ہیں، بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق

اسٹیبشلمنٹ سے براہ راست مذاکرات خوش آئند ہیں، بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق

  • 3 گھنٹے قبل
بانی   پی ٹی آئی اور   بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائےگا

بانی  پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائےگا

  • 15 منٹ قبل
حکومت نے 7دن کے اندر مذاکرات کا تحریری جواب دینا ہے، عمر ایوب

حکومت نے 7دن کے اندر مذاکرات کا تحریری جواب دینا ہے، عمر ایوب

  • ایک گھنٹہ قبل
مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں دوسرے روز پھر بڑا اضافہ

مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں دوسرے روز پھر بڑا اضافہ

  • 2 گھنٹے قبل
ضلع خیبر  میں  سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 22 خوارج ہلاک  جبکہ 18 زخمی

ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 22 خوارج ہلاک جبکہ 18 زخمی

  • 2 گھنٹے قبل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا  منفی رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان

  • 22 منٹ قبل
پاراچنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ

پاراچنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ

  • 4 گھنٹے قبل
Advertisement