اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں بجٹ 2021-22 کی منظوری دے دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس ہو ا جس میں بجٹ 2021-22 کی منظوری دے دی گئی ۔وزیراعظم کچھ دیر بعد قومی اسمبلی پہنچیں گے ۔کابینہ اراکین پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت کیلئے قومی اسمبلی پہنچ گئے ۔قومی اسمبلی میں 8 ہزار ارب روپے کا بجٹ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین پیش کریں گے۔
نئے مالی سال میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف پانچ ہزار 705 ارب روپے ہوگا۔ اقتصادی سروے کے مطابق مجموعی ملکی پیداوار کا حجم مارکیٹ کی موجودہ قیمت کے مطابق سینتالیس ہزار سات سو نو ارب روپے ہے جس سے گزشتہ سال چودہ اعشاریہ آٹھ فیصد کا اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔زراعت کی شرح نمو دو اعشاریہ آٹھ فیصد' صنعتوں کی تین اعشاریہ چھ فیصد اور خدمات کے شعبے کی شرح نمو چار اعشاریہ چار فیصد رہی۔صنعت میں بڑے پیمانے پر مینو فیکچرنگ اور چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی مد میں مینو فیکچرنگ کی شرح آٹھ اعشاریہ سات فیصد رہی۔ بڑے پیمانے پر مینو فیکچرنگ میں تقریباً نوفیصد اضافہ ہوا۔تعمیرات کے شعبے کی شر ح آٹھ اعشاریہ تین فیصد رہی۔
گزشتہ روز وزیر خزانہ شوکت ترین کا قومی اقتصادی سروے کی پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو بتادیا نہ بجلی مہنگی کریں گے نہ ٹیکس بڑھائیں گے۔شوکت ترین نے کہا کہ ایف بی آر کی ٹیکس وصولی میں گزشتہ سال کی نسبت اٹھارہ فیصد اضافہ ہوا۔موجودہ مالی سال کے دوران مجموعی آمدن مجموعی قومی پیداوار کا پندرہ اعشاریہ ایک فیصد جبکہ مجموعی اخراجات تئیس اعشاریہ دو فیصد رہے اسی طرح مالیاتی خسارہ آٹھ اعشاریہ ایک فیصد رہا۔موجودہ مالی سال کے جولائی سے مارچ تک کے دوران سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت اخراجات چھ سو ترپن ارب نوے کروڑ روپے رہے۔

پاکستان ہمسائیوں کے ساتھ امن چاہتا ہے،افغان سرزمین سے دہشتگردی برداشت نہیں کرینگے،فیلڈ مارشل
- 2 hours ago

ہزاروں طلبہ کوجدید اور اے آئی کی تربیت کیلئے سعودی عرب بھجوائیں گے،وزیراعظم
- an hour ago

بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر صوبائی کابینہ کو حتمی شکل دیدی: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
- 5 hours ago

ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو125 رنز سے شکست دے کرپہلی مرتبہ فائنل تک رسائی حاصل کر لی
- 2 hours ago

امریکا نےاگر ایٹمی تجربات دوبارہ شروع کیے تو روس بھی جواب دے گا، کریملن کا ٹرمپ کے بیان پر ردعمل
- 5 hours ago

راولپنڈی :سنئیر صحافی کو قتل کرنے کی کوشش ناکام، تین ملزمان گرفتار
- 5 hours ago

خیبرپختونخوا اسمبلی: پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار خرم ذیشان سینیٹرمنتخب
- 4 hours ago

وزیر دفاع خواجہ آصف سے نٹالی بیکرکی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
- 3 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کا ماضی میں سیلز ٹیکس میں کیے گئے فراڈ پر اظہارِ برہمی،شفاف تحقیقات کی ہدایت
- 4 hours ago

آزاد کشمیر سیاسی بحران: صدر زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول کی آج اہم ملاقات ہو گی
- 6 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات، دورہ عمان اور ایران کے حوالے سے آگاہ کیا
- 3 hours ago

اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے لاہور کے اردگرد جنگل نما حد بندی کا فیصلہ
- 6 hours ago


.jpg&w=3840&q=75)






