وزیرِ اعلیٰ کے پی کا صوبے کے ایک لاکھ غریب گھرانوں کو مفت سولر سسٹم دینے کا اعلان
غریب گھرانوں کو 2 کے وی سولر سسٹم دیے جائیں گے، سولر سسٹم میں پینلز، انورٹر، وائرنگ، پنکھے اور بلب بھی شامل ہوں گے، علی امین گنڈا پور


وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے کے ایک لاکھ غریب گھرانوں کو مفت سولر سسٹم دینے کا اعلان کیا ہے۔
ایک بیان میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا کہ صوبے کے ایک لاکھ غریب گھرانوں کو 2 کے وی سولر سسٹم دیے جائیں گے، سولر سسٹم میں پینلز، انورٹر، وائرنگ، پنکھے اور بلب بھی شامل ہوں گے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ سولر سسٹم کی تنصیب سے صوبے میں بجلی چوری اور لائن لاسز میں کمی ہوگی، پنجاب میں صرف پینلز دیے جارہے ہیں، ہم پورا سولر سسٹم نصب کررہے ہیں۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اس حوالے سے صوبائی حکومت نے 20 ارب روپے سے زیادہ کی رقم مختص کی ہے۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں تعلیم کارڈ کے اجرا کا بھی اعلان کیا ہے، ‘تعلیم کارڈ’ کا اجرا اپر چترال سے کیا جائے گا۔

اسٹیڈیم کا نام قومی مجرم کے نام پر رکھنا کسی صورت درست اقدام نہیں ، امیر مقام
- 12 گھنٹے قبل
پاک ٹیم کے کپتان نے چیمپیئنزٹرافی میں آگے جانا مشکل قرار دےدیا
- 10 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے سابق صدر عارف علوی پر سنگین الزامات عائد کردیے
- 11 گھنٹے قبل

سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے میچ کے دوران نسیم شاہ کی مدد کر کے دل جیت لیے
- 11 گھنٹے قبل

آئی ایم ایف کی قسط لینا آسان لیکن ٹیم کا چیمپئنز ٹرافی کے اگلے مرحلے میں جانا مشکل ہے، گورنرسندھ
- 3 گھنٹے قبل

جعلی وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے سڑک کو چونا لگانے کی کوشش میں قومی خزانے کو چونا لگا دیا، بیرسٹر سیف
- 20 منٹ قبل

حماس کا فلسطینی قیدیوں کی رہائی تک اسرائیل کے ساتھ مزید مذاکرات سے انکار
- 2 گھنٹے قبل

نیتن یاہو نے 600 سے زائد فلسطینی قیدیوں کی طے شدہ رہائی کو مؤخر کر دیا
- 12 گھنٹے قبل

آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد کلائمیٹ فنانسنگ پر مذاکرات کیلئے پاکستان پہنچ گیا
- ایک گھنٹہ قبل

کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسس کی طبیعت بدستور تشویشناک
- ایک گھنٹہ قبل

ملک میں آج سے بارشوں اور برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
- 2 گھنٹے قبل

جرمنی میں انتہائی قدامت پسند جماعت سی ڈی یو کی پارلیمانی انتخابات میں برتری
- 3 گھنٹے قبل