غزہ میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر اسرائیل کا میزائل حملہ، ایک سو افراد لقمہ اجل بن گئے
اسرائیل نے سکول میں مقیم پناہ گزینوں کو اس وقت نشانہ بنایاجب وہ فجر کی نماز ادا کر رہے تھے، جس وجہ سے اموات کی تعداد میں اضافہ ہوا، حماس


اسرائیل کی غزہ میں جارحیت کے تسلسل میں فوج نے غزہ میں ایک اور سکول پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں مزید 100 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان نے کہا کہ غزہ شہر کی الدرج کالونی میں التابعين سکول پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 40 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
حماس کے زیر انتظام غزہ حکومت کے میڈیا دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل نے سکول میں مقیم پناہ گزینوں کو اس وقت نشانہ بنایا، جب وہ فجر کی نماز ادا کر رہے تھے، جس وجہ سے اموات کی تعداد میں اضافہ ہوا۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کی فضائیہ نے ’کمانڈ اور کنٹرول سینٹر پر حملہ کیا جو حماس کے دہشت گردوں اور کمانڈروں کے لیے پناہ گاہ کے طور پر استعمال ہوتا تھا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ’حملے سے قبل، شہریوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ کم کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے، جن میں درست اسلحہ، فضائی نگرانی اور انٹیلی جنس معلومات کا استعمال شامل تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فورسز کے غزہ کی پٹی میں کیے گئے تازہ حملوں میں کم از کم مزید 40 فلسطینی شہید ہوگئے تھے، اسرائیل نے وسطی غزہ کے البریج کیمپ میں گھروں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا جس میں 15 لوگ شہید ہوئے اور النصیرت کیمپ کے قریب کیے گئے حملے میں 4 افراد جان سے گئے۔
اسرائیلی طیارے نے غزہ شہر کے قلب میں شمالی علاقے میں بھی ایک گھر پر بم برسائے جس میں پانچ فلسطینی دم توڑ گئے جبکہ ایک اور جنوبی شہر خان یونس میں کیے گئے فضائی حملے میں ایک شخص شہید اور دیگر زخمی ہو گئے۔
واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے اسرائیلی حملے میں اب تک 39 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 80 ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں، شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف سے زائد تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
دوسری جانب قطر، مصر اور امریکا، اسرائیل اور حماس پر 15 اگست سے جنگ بندی مذاکرات شروع کرنے پر دباؤ ڈال رہے ہیں ، سعودی عرب کی جانب سے بھی غزہ میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی دعوت دینے کا خیر مقدم کیا ہے۔
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 16 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 20 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 20 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 16 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 17 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 21 گھنٹے قبل






