Advertisement
علاقائی

کوئٹہ کے لیاقت بازار میں دھماکہ، 7 افراد زخمی

حملہ لیاقت بازار میں واقعہ چائنا مارکیٹ میں ہوا،پولیس

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Aug 13th 2024, 9:54 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کوئٹہ کے لیاقت بازار میں دھماکہ، 7 افراد زخمی

کوئٹہ لیاقت بازار میں نامعلوم افراد کی جانب سے ہینڈ گرینیڈ حملہ، دھماکے سے سات افراد زخمی ہوگئے۔

حملہ لیاقت بازار میں واقعہ چائنا مارکیٹ میں اس وقت ہوا جس شہری خریداری میں مصروف تھے، دھماکے کی آواز سنتے ہیں پولیس اور امدادی ادارے جائے وقوعہ پر  پہنچ گئے۔

ریسکیو ٹیموں کی جانب سے زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے شواہد جمع کرکے تفتیش شروع کردی۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت اور نقصان کا تعین کیا جارہا ہے۔

چھپیا ذرائع نے دھماکے میں سات افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکا ہینڈ گرینیڈ کا تھا، ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

Advertisement