قومی اسمبلی میں ہاتھا پائی ، تین اراکین قومی اسمبلی کو ذمہ دار قرار دے دیا گیا
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں ہاتھا پائی کے معاملے پر تین اراکین قومی اسمبلی کو ذمہ دار قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں ہاتھا پائی کا معاملے پر تین اراکین قومی اسمبلی کو ذمہ دار قرار دے دیا گیا، نوید قمر، حامد حمید اور عطا اللہ کو شو کاز نوٹسز جاری کردیے گئے۔تینوں کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے کمیٹی میں طلب کر لیا گیا۔
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں اہم اجلاس ختم ہوگیا، سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ جو بھی ملوث ہو گا، اس کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے گی۔ سیکریٹری قومی اسمبلی نے 4 فروری واقع کی فوٹیج اور تصاویر سپیکر کو پیش کیں۔سپیکر قومی اسمبلی نے جائزہ کے بعد 3 ارکان کو شو کاز نوٹس جاری کیے۔
واضح رہے کہ چند دن قبل قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسد عمر کی تقریر کے دوران پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی ارکان آپس میں لڑ پڑے تھے، پیپلز پارٹی کے نوید قمر اور آغا رفیع اللہ کا پی ٹی آئی کے فہیم خان اور عطاء اللہ سے ہاتھا پائی ہوئی، جب کہ آغا رفیع اللہ کے دھکے سے پی ٹی آئی رکن عطا اللہ گر پڑے اور پی ٹی آئی کےفہیم خان اور نوید قمر میں بھی جھڑپ ہوئی، اس دوران پی ٹی آئی کے عامر کیانی میدان میں آگئے، اور مجبوراً حالات خراب ہونے پر سیکورٹی طلب کر لی گئی تھی تاہم حکومتی اور اپوزیشن ارکان کا ایک دوسرے کےدرمیان تلخ جملوں کا تبادلہ جاری رہا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں ہنگامہ آرائی اور جھگڑے کا نوٹس لیتے ہوئے ہنگامہ اور لڑائی کرنے والوں کے خلاف ایکشن کا فیصلہ کیا تھا اور اسپیکر نے ایوان میں لگے کیمروں کی فوٹیج طلب کر لی تھی۔

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 12 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 6 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل



