لاہور: قومی احتساب بیورو(نیب)نے لیگی رہنما اور سابق صوبائی وزیر رانا مشہود کیخلاف یوتھ فیسٹیول انکوائری بند کرنے کی سفارش کر دی۔

ترجمان قومی احتساب بیورو(نیب) کے مطابق لیگی رہنما اور سابق صوبائی وزیر رانا مشہود کیخلاف یوتھ فیسٹیول انکوائری بند کرنے کی سفارش چیرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال کو بھجوا دی گئی ہے،کیس میں رانا مشہود کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے،رانا مشہود دوران تفتیش کسی بے ضابطگی میں ملوث نہیں پائے گئے۔
نیب دستاویزات کے مطابق وسیم احمد یوتھ فیسٹیول انکوائری میں وعدہ معاف گواہ بن چکا ہے،وسیم احمد نے رانا مشہود پر غیر قانونی طور پر ادائیگیوں کا الزام لگایا تھا تاہم نیب لاہور نے میوچل لیگل اسسٹنٹ کے تحت لکھے خطوط کے بعد فیصلہ کیا۔
خیال رہے کہ 2013-14کے یوتھ فیسٹیول میں رانا مشہود صوبائی منسٹر سپورٹس اور یوتھ آفیر تھے۔
قبل ازیں قومی احتساب بیورو(نیب)مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کیخلاف بھی 12 پلاٹوں کی الاٹمنٹ انکوائری ناکافی شواہد پر بند کرچکا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نےپاکستان کیلئے 38 کروڑ 10 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
- 12 گھنٹے قبل

اولمپیئن ایتھلیٹ عبدالرشید دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
- 12 گھنٹے قبل
پاکستان میں جاسوسی کے لیے اسرائیلی سافٹ ویئر استعمال ہورہا ہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل
- 10 گھنٹے قبل

پریٹوریا میں ہاسٹل پر مسلح افراد کا حملہ،فائرنگ سے 11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
- 11 گھنٹے قبل

اسلام آباڈ سکوٹی حادثہ:جج کے بیٹے کی گاڑی سے جاں بحق 2 لڑکیوں کے خاندانوں نے ملزم کو معاف کردیا
- 7 گھنٹے قبل

9 مئی فسادات :پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد
- 10 گھنٹے قبل

بائنانس سینئر لیڈرشپ کا پاکستان کا دورہ، حکومت کا ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ضابطوں کے لیے مضبوط عزم کا اعادہ
- 9 گھنٹے قبل

ڈیرہ بگٹی: سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5بھارتی اسپانسرڈ خارجی جہنم واصل
- 8 گھنٹے قبل

علی ظفر نے اپنی چوتھی اسٹیڈیو البم “روشنِی” کی پہلی جھلک جاری کر دی،20 دسمبرکو ریلیز ہو گی
- 5 گھنٹے قبل

بلوچستان : کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 100 علیحدگی پسندوں نے ہتھیار ڈال دیے
- 11 گھنٹے قبل

محسن نقوی برطانیہ پہنچ گئے، چند پاکستانیوں کی حوالگی کے معاملے پر برطانوی حکام سے بات چیت متوقع
- 6 گھنٹے قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونا پھر ہزاروں روپے سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 12 گھنٹے قبل









.jpg&w=3840&q=75)

.jpg&w=3840&q=75)
