حزب اللہ کی جانب سے شمالی اسرائیل میں بنیامینا فوجی اڈے پر ڈرون حملہ کیا گیا جس میں 4 فوجی ہلاک ہوگئے، اسرائیلی فورسز


ایران کی حمایت یافتہ لبنانی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کے تیسرے بڑے شہر حیفہ کے قریب بنیامینا کے علاقے میں فوجی اڈے پر ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 اسرائیلی ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے جاری بیان میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ حزب اللہ کی جانب سے شمالی اسرائیل میں بنیامینا فوجی اڈے پر ڈرون حملہ کیا گیا جس میں 4 فوجی ہلاک ہوگئے۔
اسرائیل کی جانب سے لبنان میں 23 ستمبر کے بعد فوجی حملے تیز کرنے کے بعد حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل کے تیسرے بڑے شہر حیفہ کے قریب بنیامینا کے علاقے میں کیا جانے والا یہ سب سے بڑا حملہ قرار دیا جارہا ہے۔ حزب اللہ کے اس حملے میں 60 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں زیادہ تر کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔
حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شمالی اسرائیل میں کیے جانے والا یہ حملہ چند روز قبل اسرائیل کی جانب سے بیروت میں کیے گئے حملے کا جواب ہے، ایران کی حمایت یافتہ تنظیم نے خبردار کیا اگر اسرائیل نے اپنی جارحیت نہیں روکی تو وہ اس سے بھی زیادہ خطرناک حملے کرے گا۔ اسرائیل نے آج جو کچھ حیفہ میں دیکھا وہ کچھ بھی نہیں تھا، اسرائیل اس سے کئی گناہ بڑے اور خطرناک حملوں کے لیے تیار رہے۔
لبنان کے وزارت صحت کے مطابق اسرائیل نے جمعرات کو وسطی بیروت میں فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 22 افراد شہید ہوئے جب کہ مجموعی طور پر اسرائیلی حملوں میں اب تک 2 ہزار سے زائد لبنانی شہید ہوچکے ہیں۔

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 3 دن قبل
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- 2 دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- ایک دن قبل

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 2 دن قبل

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- 2 دن قبل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 2 دن قبل

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 13 گھنٹے قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 4 دن قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- ایک دن قبل

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 2 دن قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 2 دن قبل


