جی این این سوشل

تجارت

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا آج آخری دن، مزید وقت نہیں ملے گا

ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے لیے 30 ستمبرتک کا وقت دیا تھا جس کے بعد تاریخ میں مزید توسیع کردی گئی تھی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا آج آخری دن، مزید وقت نہیں ملے گا
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا آج آخری دن، مزید وقت نہیں ملے گا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے خبردار کیا ہے کہ مالی سال 2023-2024 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا پیر (آج) آخری دن ہے۔

ایف بی آر پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔

اس سے قبل ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے لیے 30 ستمبرتک کا وقت دیا تھا جس کے بعد تاریخ میں مزید توسیع کردی گئی تھی۔

ترجمان کے مطابق حکومت اقدام متعارف کروا رہی ہے جو نان فائلرزکو جائیداد خریدنے سے روکنے میں مددگار ہوگا۔

پاکستان

پی ٹی آئی 15 اکتوبر کے احتجاج کی کال منسوخ کرے، اسحا ق ڈار

وزیر خارجہ نے کہاکہ اجلاس میں رکن ، مبصر ملکوں کے سربراہ اور مندوبین شریک ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی 15 اکتوبر کے احتجاج کی کال منسوخ کرے، اسحا ق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ ایس سی او سمٹ کے شرکا کا خیر مقدم کرنے کیلئے تیار ہیں۔

احتجاج اور دھرنوں کیلئے آگے بہت وقت ہے، پی ٹی آئی 15 اکتوبر کے احتجاج کی کال منسوخ کرے، پی ٹی آئی کے پاس اب بھی وقت ہے، غلطیاں ٹھیک کرلے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزرااسحاق ڈار اور عطا تارڑ نے ایس سی او سمٹ کے انتظامات کا جائزہ لیا،اس موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایس سی او سمٹ کے شرکا کا خیر مقدم کرنے کیلئے تیار ہیں ،شاندار میزبانی کی ذمہ داری احسن طریقے سے سر انجام دیں گے،ان کاکہناتھا کہ ایک پارٹی 2014 والے کام کررہی ہے،احتجاج اور دھرنوں کیلئے آگے بہت وقت ہے، پی ٹی آئی 15 اکتوبر کے احتجاج کی کال منسوخ کرے، پی ٹی آئی کے پاس اب بھی وقت ہے، غلطیاں ٹھیک کرلے، ریاست پر حملہ کرکے ایک جماعت نے تمام سرخ لکیریں پار کرلی ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہاکہ اجلاس میں رکن ، مبصر ملکوں کے سربراہ اور مندوبین شریک ہوں گے ، کئی سال بعد پاکستان بڑے عالمی ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے ،چینی وزیراعظم اجلاس سے ایک دن پہلے کل آرہے ہیں،چین کے وزیراعظم پاکستان کا دو طرفہ دورہ کریں گے ، بھارتی وزیرخارجہ کی دو طرفہ ملاقات کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ،  قومی اہمیت کے ایونٹ کے موقع پر احتجاج مثبت پیغام نہیں ، غلطیاں دہرانے کی بجائے یہ لوگ اپنی اصلاح کریں ،کسی نے احتجاج کرنا ہے تو ایس سی او کانفرنس کے بعد کرے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ایس سی او سمٹ ،چینی وزیراعظم لی چیانگ پاکستان پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف نے چینی وزیراعظم کانور خان ایئر بیس پر پرتپاک استقبال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایس سی او سمٹ ،چینی وزیراعظم لی چیانگ پاکستان پہنچ گئے

ایس سی او سمٹ میں شرکت کیلئے چین کے وزیراعظم لی چیانگ 11 سال بعد 4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کیلئے تیار ہے، اس حوالے سے غیر ملکی وفود کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

چینی وزیراعظم کا وزیراعظم شہباز شریف ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے نور خان ایئر بیس پر استقبال کیا، معزز مہمان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر پاکستان اور چین کے وزرائے اعظم کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے، معیشت، تجارت، سی پیک سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بھی گفتگو ہو گی۔

چینی وزیراعظم صدر پاکستان آصف علی زرداری، پارلیمانی رہنماؤں اور عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

ایس سی او کانفرنس میں شرکت کیلئے بھارت، چین، روس، ایران، تاجکستان اور کرغزستان کے وفود اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، اس سلسلے میں وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

اسلام آباد شہر میں پاک فوج کے دستے تعینات کر دیئے گئے جبکہ میٹرو بس سروس آج 14 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک بند رہے گی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ایس سی او کانفرنس کیلئے اسلام آباد میں سکیورٹی کے سخت انتظامات، پاک فوج تعینات

میٹرو بس سروس آج 14 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک بند رہے گی، اسلام آباد پولیس نے ٹریفک پلان بھی جاری کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایس سی او کانفرنس کیلئے اسلام آباد میں سکیورٹی کے  سخت انتظامات، پاک فوج تعینات

ایس سی او کانفرنس کیلئے اسلام آباد میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کر لئے گئے۔

ایس سی او کانفرنس کے حوالے سے اسلام آباد شہر میں پاک فوج کے دستے تعینات کر دیئے گئے، میٹرو بس سروس آج 14 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک بند رہے گی، اسلام آباد پولیس نے ٹریفک پلان بھی جاری کردیا۔

ملپور سے ڈھوکری چوک، کشمیر چوک اور سرینا ہوٹل تک سڑک بند رہے گی، راول ڈیم چوک سے کشمیر چوک، سرینا ہوٹل تک مری روڈ بھی بند رہے گا، ملپور سے سرینگر ہائی وے کے ذریعے آبپارہ تک روٹ بند ہوگا، مری اور بھارہ کہو سے راولپنڈی آنے والوں کیلئے متبادل روٹس فراہم کر دیا گیا۔

مری اور بھارہ کہو سے راولپنڈی آنے والے کورنگ روڈ، بنی گالہ، پارک روڈ، راول ڈیم چوک کے ذریعے فیض آباد آسکیں گے، راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والے نائنتھ ایونیو استعمال کرسکیں گے، ایکسپریس وے فیصل ایونیو سے زیرو پوائنٹ اور کورال چوک تک بند رہے گی۔

آج سے 16 اکتوبر تک اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا د اخلہ بند ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll