Advertisement
علاقائی

وادی نیلم: مسافر جیپ کھائی میں گرنے سے  3 افراد جاں بحق،5 زخمی

حادثہ وادی نیلم کے علاقہ کیل مارگلہ کے مقام پر پیش آیا،ریسکیوذرائع

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر دسمبر 15 2024، 10:02 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
وادی نیلم: مسافر جیپ کھائی میں گرنے سے  3 افراد جاں بحق،5 زخمی

آزاد کشمیر:وادی نیلم میں مسافر جیپ کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔

ریسکیوذرائع کے مطابق حادثہ وادی نیلم کے علاقہ کیل مارگلہ کے مقام پر پیش آیا جہاں برف باری کی وجہ سے سڑک پر پھسلن  ہونے کے باعث مسافر جیپ کھائی میں گر گئی۔

حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ریسکیوحکام کے مطابق حادثے میں  ہونے والےزخمیوں اور نعشوں کو قریبی اہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ 

Advertisement
رجحانات
Advertisement