جی این این سوشل

تفریح

معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ  کوگرفتار  کرلیا گیا، مگر کیوں؟

ٹک ٹاکر کو غیر قانونی شیر کا بچہ تحفےمیں لینے پر گرفتار کیا،محکمہ وائلڈ لائف

پر شائع ہوا

کی طرف سے

معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ  کوگرفتار  کرلیا گیا، مگر کیوں؟
معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ  کوگرفتار  کرلیا گیا، مگر کیوں؟

معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ کوگرفتارکرلیاگیا۔

ٹک ٹاکر رجب بٹ  کو اپنی شادی پر شیر کا بچہ گفٹ ملا تھا،رجب  بٹ کو لائسنس کے بغیر غیر قانونی نومولود شیر کا بچہ گفٹ لینے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس نے ان کی گرفتاری کے لیے محکمہ وائلڈ لائف کے ہمراہ ان کے گھر پارک ویو چھاپہ مارا  اور ان کو حراست میں لیا، چھاپے کے دوران رجب بٹ سے غیرقانونی کلاشنکوف بھی برآمد ہوئی،ملزم کے خلاف ناجائز کلاشنکوف رکھنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

محکمہ وائلڈ لائف نے رجب بٹ کوگرفتار کر کے پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ 

واضح  رہے کہ گزشتہ دنوں رجب بٹ اپنی شادی پر بے تحاشا پیسہ خرچ کرنے اور مہمانوں پر ڈالر لٹانے کی وجہ سے بھی خبروں میں تھے۔

دنیا

 اسرائیلی فوج کی غزہ میں سکولوں اورگھروں پربمباری سے52افراد شہید

اسرائیل نے شمالی غزہ اورخان یونس میں پناہ گزینوں کونشانہ بنایا، غزہ سٹی میں شہریوں کے ایک گروپ پرڈرون حملے میں 2افرادشہید ہوئے۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 اسرائیلی فوج کی غزہ میں سکولوں اورگھروں پربمباری سے52افراد شہید

 اسرائیلی فوج کی غزہ میں سکولوں اورگھروں پربمباری سے52افراد شہید ہو گئے۔


اسرائیل نے شمالی غزہ اورخان یونس میں پناہ گزینوں کونشانہ بنایا، غزہ سٹی میں شہریوں کے ایک گروپ پرڈرون حملے میں 2افرادشہید ہوئے۔


اسرائیلی فورسز نے بیت لاہیا میں عمارتوں کودھماکے سے اڑادیا ، غزہ میں سپتال میںبھی گولہ باری کی گئی ،ایمبولینس تباہ، متعدد افراد زخمی ہوئے، بمباری سےتباہ ہونے والے نصیرات کیمپ کے ملبے سے مزید لاشیں برآمد ہوئی ہین، غزہ میں شہداکی مجموعی تعداد44ہزار 900 سے تجاوز کرگئی۔    

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

یونان میں  تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 5 افراد ہلاک، 40 لاپتہ

حادثے کے بعد اب تک 39 افراد کو بچایا جا چکا ہے جن میں سے زیادہ تر کا تعلق پاکستان سے ہے،یونانی کوسٹ گارڈ حکام

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یونان میں  تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 5 افراد ہلاک، 40 لاپتہ

یونان کے ساحلی علاقے میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 5 افراد ہلاک اور کئی لاپتہ ہوگئے۔

یونانی ریسکیو حکام  نے مقامی میڈیا کو بتایا ہے کہ کشتی کے حادثے کے بعد اب تک 39 افراد کو بچایا جا چکا ہے جن میں سے زیادہ تر کا تعلق پاکستان سے ہے۔ کوسٹ گارڈ نے کہا کہ انہیں کریٹ کے جزیرے پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ لاپتہ ہونے والوں کی تعداد کی ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

یونان کشتی حادثے پر وزیراعظم شہباز شریف نے میں پاکستانیوں کی اموات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ انسانی سمگلنگ کی وجہ سے کئی افراد کی جانیں جاتی ہیں اور ہر سال کئی گھر اجڑ جاتے ہیں، انسانی سمگلر ایک ایسا ظالم مافیا ہے جو غریب عوام کوجھوٹے اور سنہری خواب دکھا کر ان سے پیسے بٹورتا ہے، انہوں نے مزید کہا  کہ انسانی سمگلنگ اندوہناک جرم ہے، اس گھناؤنے فعل کی روک تھام کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے غیرقانونی طور پر یورپ جانے والے پاکستانیوں کی اموات پر اظہار افسوس کیا ہے،محسن نقوی نے تحقیقات کاحکم دیتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی جو  واقعےکی تحقیقات کر کے 5 روزمیں رپورٹ وزیرداخلہ کو دے گی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال

محسن نقوی نے سعودی عرب کو فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی ملنے پر سعودی قیادت اورعوام کو مبارکباد دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سعودی عرب کے شہر ریاض پہنچ گئے۔

سعودی وزیر مملکت برائے داخلہ ڈاکٹر خالد محمد عبداللہ البتال اور سعودیہ میں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب کو فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی ملنے پر سعودی قیادت اورعوام کو مبارکباد دی اور ورلڈ کپ 2034 کے حوالے سے سعودی عرب کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ  کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ہمارا سب سے بااعتماد اور مخلص دوست اسلامی ملک ہے،  پاکستان کو اس دوستی پر ناز ہے، انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں ہمیشہ بہت پیار اور خلوص ملتا ہے، سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے ویژن 2030 نے ترقی و خوشحالی کی تاریخ رقم کی ہے۔

سعودی وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ انتہائی قریبی تعلقات ہیں، دورہ سعودی عرب کے دوران آپ کی اہم ملاقاتوں کے حوالے سے باہمی تعلقات میں مزید آگے کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll