- Home
- News
ججز کی تعیناتی ، آئینی بینچ میں ججز کی تعداد اور شمولیت کا طریقہ طے ہونا چاہیے، جسٹس منصور کا خط
رولز میں آئینی بینچ کے لیے ججز کی تعیناتی کا مکینزم ہونا چاہئے، جسٹس منصور کا سیکریٹری جوڈیشل کمیشن کو خط
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس سے پہلے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ کا ایک اور خط سامنے آگیا جس میں انہوں نے کہا کہ ججز کی تعیناتی ، آئینی بینچ میں ججز کی تعداد اور شمولیت کا طریقہ طے ہونا چاہیے۔
جسٹس منصور علی شاہ نے سیکریٹری جوڈیشل کمیشن کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ رولز میں آئینی بینچ کے لیے ججز کی تعیناتی کا مکینزم ہونا چاہئے۔ آئینی بینچ میں کتنے ججز ہوں اس کا مکینزم بنانا بھی ضروری ہے اور آئینی بینچ میں ججز کی شمولیت کا پیمانہ طے ہونا چاہیے۔
جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ کس جج نے آئینی تشریح والے کتنے فیصلے لکھے یہ ایک پیمانہ ہو سکتا ہے، کمیشن بغیر پیمانہ طے کیے سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بنچ تشکیل دے چکا ہے۔سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج نے ججز تعیناتی سے متعلق رولز پر مجموعی رائے بھی دے دی۔
جسٹس منصور علی شاہ نے جج تعیناتی میں انٹیلجنس ایجنسی سے رپورٹ لینے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ انٹیلجنس ایجنسی کو کردار دیا گیا تو اس کا غلط استعمال ہو سکتا ہے۔
خط میں ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن میں پہلے ہی اکثریت ایگزیکٹو کی ہے جب کہ 26ویں ترمیم سے متعلق اپنی پوزیشن پہلے ہی واضح کرچکا ہوں، پہلے فل کورٹ بنا کر 26ویں ترمیم کا جائزہ لینا چاہیے۔
خط میں سینئر ترین جج نے کہا کہ رولز پر میری رائے اس ترمیم اور کمیشن کی آئینی حیثیت طے ہونے سے مشروط ہے، جج آئین کی حفاظت اور اس کا دفاع کرنے کا حلف لیتا ہے، ججز تعیناتی کے رولز بھی اسی حلف کے عکاس ہونے چاہییں۔
ملک سخت سردی کی لپیٹ میں، کراچی میں بھی درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں آگیا
- 2 گھنٹے قبل
سانحہ 9 مئی میں ملوث مجرموں کو سزائیں سنا دی گئیں
- ایک گھنٹہ قبل
کرم معاملہ بہت حساس ہے اس پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، وزیر داخلہ
- 2 گھنٹے قبل
بشریٰ بی بی نے 9 مئی سمیت احتجاج کے تمام 23 مقدمات میں خود کو سرنڈر کردیا
- 3 گھنٹے قبل
یمن کے حوثی باغیوں کا تل ابیب پر میزائل حملہ، 16 افراد زخمی
- 11 منٹ قبل
ڈاکٹر ذاکر نائیک کی دریائے نیل میں کودنے کی ویڈیو وائرل
- 17 منٹ قبل