- Home
- News
کرم معاملہ بہت حساس ہے اس پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، وزیر داخلہ
صوبے میں امن کی آبیاری کے لئے آخری حد تک جائیں گے، محسن نقوی
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کرم کے معاملے پر کسی بھی سیاسی جماعت یا گروپ کو سیاست نہیں کرنی چاہیے، یہ بہت حساس معاملہ ہے، صوبے میں امن کی آبیاری کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آفتاب احمد خان شیر پاؤ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی و سیاسی امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس دوران خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی، وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا خصوصا کرم میں پائیدار امن کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آفتاب احمدخان شیر پاؤ بزرگ سیاستدان ہیں، خیبرپختونخوا میں آفتاب احمد خان شیر پاؤ کی سیاسی خدمات کا ہر کوئی معترف ہے۔ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کے پی کے خصوصا کرم میں قیام امن کے لیے اہم فیصلے کئے گئے، خیبرپختونخوا میں امن کی آبیاری کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کرم کے معاملے پر کسی بھی سیاسی جماعت یا گروپ کو سیاست نہیں کرنی چاہیے، یہ بہت حساس معاملہ ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں ضلع کرم میں تمام بنکرز کے خاتمے اور اسلحہ جمع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک کی دریائے نیل میں کودنے کی ویڈیو وائرل
- ایک گھنٹہ قبل
جرمنی: سعودی ڈاکٹر نے کرسمس مارکیٹ میں ہجوم پر گاڑی چڑھا دی،2 افراد ہلاک ،متعدد زخمی
- ایک گھنٹہ قبل
تیسرے ون ڈے سے قبل جنوبی افریقہ کو ایک اور زور دار جھٹکا، اہم کھلاڑی میچ سے باہر
- 26 منٹ قبل
آئینی بنچ میں ججز کی شمولیت کا پیمانہ طے ہونا چاہیے، جسٹس منصور علی شاہ کا ایک اور خط
- 36 منٹ قبل
یمن کے حوثی باغیوں کا تل ابیب پر میزائل حملہ، 16 افراد زخمی
- ایک گھنٹہ قبل
سانحہ 9 مئی میں ملوث مجرموں کو سزائیں سنا دی گئیں
- 2 گھنٹے قبل