- Home
- News
بشریٰ بی بی نے 9 مئی سمیت احتجاج کے تمام 23 مقدمات میں خود کو سرنڈر کردیا
بشریٰ بی بی اپنے وکلا کے ہمراہ انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئیں
بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 9 مئی سمیت احتجاج کے تمام 23 مقدمات میں خود کو سرنڈر کردیا۔
سابق خاتون اول اپنے وکلا کے ہمراہ انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئیں، بشری ٰبی بی کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک نے 23 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر دیں۔۔ خصوصی عدالت کے جج کے کمرہ عدالت میں پہنچنے پر بشری بی بی کی درخواست ضمانت کے لئے قانونی کارروائی کا آغاز ہوا۔
بشری بی بی کی گاڑی کو انسداد دہشت گردی عدالت کی حدود میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔
دوسری جانب بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت بھی آج ہوگی، اسپیشل جج سنٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کریں گے، دوران سماعت استغاثہ کےگواہان کی شہادتیں قلمبند کی جائیں گی ۔
علاوہ ازیں بانی پی ٹی آئی ، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت دیگر کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہوگی۔
دوران سماعت مزید 6 ملزمان پر فرجرم عائد کیے جانے کا امکان ہے،کیس میں مجموعی طور پر 113 ملزمان پر فرجرم عائد کی جا چکی ہے۔
یمن کے حوثی باغیوں کا تل ابیب پر میزائل حملہ، 16 افراد زخمی
- 12 minutes ago
کرم معاملہ بہت حساس ہے اس پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، وزیر داخلہ
- 2 hours ago
ڈاکٹر ذاکر نائیک کی دریائے نیل میں کودنے کی ویڈیو وائرل
- 19 minutes ago
سانحہ 9 مئی میں ملوث مجرموں کو سزائیں سنا دی گئیں
- an hour ago
جرمنی: سعودی ڈاکٹر نے کرسمس مارکیٹ میں ہجوم پر گاڑی چڑھا دی،2 افراد ہلاک ،متعدد زخمی
- a minute ago
ملک سخت سردی کی لپیٹ میں، کراچی میں بھی درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں آگیا
- 2 hours ago