اسرائیل کا دفاعی نظام میزائل کو روکنے میں ناکام رہا


یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے داغا گیا میزائل جنوبی تل ابیب کے عوامی پارک میں گر کر پھٹ گیا، اس کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہوگئے، اسرائیل کا دفاعی نظام میزائل کو روکنے میں ناکام رہا۔
غیر ملکی خبر رساں ادرے کے مطابق یمن سے داغے گئے ایک میزائل نے رات گئے اسرائیلی شہر تل ابیب کو نشانہ بنایا، جس میں کم از کم 16 افراد زخمی ہوئے۔یمن کے حوثی باغیوں نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے ’فلسطین ٹو‘ نامی ہائپرسونک بیلسٹک میزائل داغا ہے۔
تل ابیب کے طبی حکام نے بتایا کہ میزائل حملے کے بعد 16 افراد معمولی زخمی ہوئے، جن میں ایک 3 سالہ بچی بھی شامل ہے، جب کہ 14 افراد کو پناہ گاہوں میں منتقل کرتے ہوئے چوٹیں لگی ہیں۔میزائل حملے کے نتیجے میں وسطی اسرائیل میں صبح 3 بج کر 44 منٹ پر سائرن بجنے لگے جس کے نتیجے میں لاکھوں افراد اپنے بستروں سے پناہ گاہوں کی طرف بھاگے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حوثی باغیوں کے ترجمان یحییٰ سری نے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی ایک تقریر میں کہا کہ میزائل نے اپنے ہدف کو درست طریقے سے نشانہ بنایا، دفاعی اور انٹرسیپشن سسٹم اسے روکنے میں ناکام رہا۔
یحییٰ سری نے کہا کہ ’یہ حملہ غزہ میں ہمارے بھائیوں کے قتل عام اور ہمارے ملک کے خلاف اسرائیلی جارحیت کا جواب ہے‘۔

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 9 hours ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 4 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 3 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 9 hours ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago




