ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے 24 دسمبر کو گورنر ہاؤس میں مہاجر کلچر ڈے منانے کا اعلان کیا


ایم کیو ایم پاکستان نے مہاجر کلچر ڈے منانے کا اعلان کر دیا۔
پارٹی کے بہادر آباد مرکز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے 24 دسمبر کو گورنر ہاؤس میں مہاجر کلچر ڈے منانے کا اعلان کیا، اس موقع پر پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور انیس قائمخانی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ یہ دن مہاجر ثقافت اور بانیان پاکستان کی تہذیب و ورثے کو اجاگر کرنے کا موقع ہو گا، گورنر ہاؤس کراچی ایک گلدستہ ہے جہاں مختلف زبانیں بولنے والے لوگ اپنے کلچر کا جشن مناتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ کلچر پاکستان کا قومی اثاثہ ہے اور ہمیں اپنی ثقافتوں کا احترام کرتے ہوئے کشادہ دلی کا مظاہرہ کرنا ہو گا، کوٹہ سسٹم لسانی بنیاد پر لگایا گیا تھا، پاکستان بننے سے پہلے ہمارے اجداد پاکستانی تھے ہم بھی پاکستانی ہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ سندھ پر امن صوبہ ہے، یہ شاہ عبداللطیف بھٹائی کی دھرتی ہے، کراچی پاکستان کی تمام ثقافتوں کا مسکن ہے اور مہاجر کلچر ڈے مہاجروں کی ثقافتی شناخت کو اجاگر کرنے کے ساتھ قومی یکجہتی کو مضبوط کرنے کا ذریعہ بھی بنے گا۔

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 13 گھنٹے قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 16 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 17 گھنٹے قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 19 گھنٹے قبل









