آج پی ٹی آئی کے پاس ٹرائل پر اعتراض کرنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے

فوجی عدالتوں میں 9 مئی کے مجرموں کو سزائیں سنا دی گئیں،آج پی ٹی آئی کے پاس ٹرائل پر اعتراض کرنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے۔
ماضی میں بانی پی ٹی آئی اور دیگر رہنما بشمول مراد سعید نے فوجی عدالتوں میں سیاسی رہنماؤں، میڈیا پرسنز اور دیگر سویلنز کے ٹرائل کی حمایت کی ہے۔ بانی تحریک انصاف اور ان کے زہریلے ٹرولوں نے آرمی اور آئی ایس آئی کے خلاف میر جعفر اور میر صادق کا خطرناک بیانیہ بنایا اور نوجوانوں کو گمراہ کیا۔ اس کا منطقی نتیجہ انتہائی نفرت، اور پھر حملے کی صورت میں نکلا۔
جب 9 مئی کے حملہ آوروں کو فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے لیے منتخب کیا گیا تو پی ٹی آئی نے "انکار" میں رہنے کا انتخاب کیا اور اپنے کارکنوں کو تنہا چھوڑ دیا۔ پی ٹی آئی نے منصفانہ ٹرائل اور شفافیت کے مفاد میں ٹرائل میں شرکت کے آپشن کا استعمال بھی نہیں کیا۔
اب عام کارکن کے سزا پانے کے بعد، پی ٹی آئی کی قیادت اپنی سیاست کرنے منظر عام پر آ گئی ہے۔ اگر پی ٹی آئی کو اتنی ہی فکر تھی تو آپ اپنے وورکرز کو ترک نہ کرتے۔ آپ کو اپنے ورکرز کی فکر ہونی چاہیے تھی اور مقدمے کی سماعت کے دوران ان کی مدد کرنی چاہیے تھی۔
مزید یہ کہ پی ٹی آئی نے انہیں "سول کپڑوں میں فوج اور انٹیلی جنس اہلکار" نہیں کہنا چاہیے تھا۔ اب جب کہ فوجی عدالتوں نے اپنی ہی تنصیبات (فالس فلیگ) پر حملہ کرنے والے اپنے ہی "سپاہیوں" کو سزا دی ہے تو آپ کو کیا مسئلہ ہے؟
آج آپ کو نہ تو ملٹری کورٹس کے دائرہ اختیار پر اور نہ ہی مقدمات کی قانونی حیثیت پر تبصرہ کرنے کا حق ہے، کیا آپ سمجھتے ہیں کہ آپ تمام لوگوں کو ہر وقت بے وقوف بنا سکتے ہیں
دہشت گردی ملک کی جڑیں کھوکھلی کرتی ہے ، دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ، طاہر اشرفی
- 5 گھنٹے قبل

جعفر ایکسپریس حملہ: کلیئرنیس آپریشن میں ہلاک دہشت گردوں کی تصاویر منظر عام پرآ گئیں
- 6 گھنٹے قبل

سابق وفاقی وزیر قانون خالد انور کراچی میں انتقال کر گئے
- 6 گھنٹے قبل

ریسکیو 1122 کے ٹاؤن اسٹیشن کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا
- 4 گھنٹے قبل

بحرین کے نیشنل گارڈ کے کمانڈر شیخ عمربن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقات
- 5 گھنٹے قبل
امیر جماعت اسلامی نے بلوچستان پر جامع قومی پالیسی کی تشکیل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کردی
- 3 گھنٹے قبل

اسد قیصر کا سانحہ جعفر ایکسپریس کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف سے استعفیٰ کا مطالبہ
- 5 گھنٹے قبل
ایم کیو یم رہنما فارق ستار کا سانحہ جعفر ایکسپریس پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مطالبہ
- 3 گھنٹے قبل

دہشت گردی کوختم نہ کیا گیا تو ترقی کا عمل رک سکتا ہے ، وزیراعظم
- 3 گھنٹے قبل

وزیر مواصلات کی این ایچ اے ممبران کو کارکردگی بہتر بنانے کیلئے 2 مہینے کی ڈیڈ لائن
- 3 گھنٹے قبل

او آئی سی : فلسطینی محنت کشوں کو درپیش انسانی اور اقتصادی بحران کے فوری حل پر زور
- 5 گھنٹے قبل

طالبان کمانڈر کا تاجکستان پر قبضہ کرنے کی تیاری کا دعویٰ
- ایک گھنٹہ قبل