14 اور 15 جنوری کی شب سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، آئی ایس پی آر


شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 14 اور 15 جنوری کی شب سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا اور اس دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔
سکیورٹی فورسز کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چار خوارج ہلاک کر دیے گئے۔ ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گرد کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
- ایک دن قبل
عمران خان سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا اسپتال روانہ
- 3 دن قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- ایک دن قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- ایک دن قبل
’عمران خان کو صحت مند قرار'، عطا تارڑ نے پمز اسپتال میں معائنے اور واپسی اڈیالہ جیل منتقلی کی تصدیق کردی
- 2 دن قبل

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان
- ایک دن قبل

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- ایک دن قبل
پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری
- ایک دن قبل

لاہور: پاسپورٹ آفس سے چار ملزمان گرفتار
- 2 دن قبل
چارٹر طیارہ حادثے کا شکار، دو پائلٹ سمیت 8 افراد ہلاک
- 2 دن قبل
ملک بھرمیں اچانک تعطیل کا اعلان، کس دن چھٹی ہو گی؟
- 2 دن قبل
