وزیراعلیٰ نے پنجاب کے بڑے شہروں میں 620 ماحول دوست بسیں جلد چلانے کی ہدایت کی تھی،بریفنگ


لاہور:پنجاب حکومت نے لاہور میں رواں ماہ کے آخر تک دھوئیں سے پاک 27 الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے، بسیں شمسی توانائی سے چلیں گی۔
اس حوالے سے سینئیرصوبائی وزیرپنجاب مریم اورنگزیب کی زیر صدارت پنجاب میں ترقیاتی سکیموں کا ساتواں جائزہ اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نبیل احمد اعوان،سیکرٹری آصف طفیل اورمتعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریز نے شرکت کی،اجلاس میں 27 وزارتوں اور محکموں کی کارکردگی ، جاری سکیموں اور نئے منصوبوں پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں ٹرانسپورٹ،معدنیات، ماہی گیری، ماحول، جنگلات اور جنگلی حیات کاتحفظ، لیبر، لائیو سٹاک، اوقاف، کموڈیٹیز مینجمنٹ کی وزارتوں اور محکموں کا جائزہ لیا گیا ۔
اس کے علاوہ صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں داخلہ، پولیس، جیل خانہ جات، ہائیکورٹ، قانون و انصاف،خواتین اور تمام طبقات کے انسانی حقوق کا تحفظ اور ترقی،سماجی بہبود کے منصوبوں پر پیشرفت بھی گفتگو ہوئی۔
اجلاس میں بورڈ آف ریونیو، خزانہ، زکوۃ و عشر، ایس اینڈ جی ڈی، تعمیرات ومواصلات،پنجاب اسمبلی، آرکائیوز اینڈ لائبریریز،ہائر ایجوکیشن اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے محکموں کی سالانہ ترقیاتی سکیموں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
جلاس میں شرکا کو بریفنگ دی گئی کہ 15 اسمارٹ پولیس اسٹیشنز 19 فروری تک مکمل ہو جائیں گے، جبکہ کالا شاہ کاکو جوڈیشل اکیڈمی کے لیے 42 ملین روپے کے اضافی فنڈز منظور کیے گئے اسی طرح 261 ٹن لوہے کے ذخائر کی ترقی کے لیے 500 ملین اضافی فنڈز کی منظوری پر غور کیا گیا۔
اجلاس میںبتایا گیا کہ وزیراعلیٰ نے پنجاب کے بڑے شہروں میں 620 ماحول دوست بسیں جلد چلانے کی ہدایت کی تھی، جبکہ مستحقین کو اس بار رمضان نگہبان پیکیج کارڈز کی شکل میں ملے گا، جبکہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر غیر مسلم پاکستانیوں کی ترقی کے لیے اقلیتی فنڈ دگنا کر دیا گیا، تاریخی چرچز کی بحالی پر تیزی سے کام جاری ہے۔
برئفنگ میںبتایا گیا کہ وزیراعلیٰ نے راولپنڈی اور سرگودھا میں پناہ گاہوں کے جلد قیام اور اٹک میں ماڈل چلڈرن ہومز کی کم سے کم وقت میں تعمیر کے احکامات دیئے ہیں جبکہ ایک ہزار ایکڑ پر شرمپ فارمنگ منصوبے کی میپنگ مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چھانگا مانگا کے جنگلات کے تحفظ اور شجرکاری منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے، لاہور میں ماڈل فش مارکیٹ کی فزیبلٹی سٹڈی جلد مکمل کی جائے، ٹھوکر لاہور میں سٹیٹ آف دی آرٹ کلائمیٹ آبزرویٹری بننے سے فضائی آلودگی میں کمی آئے گی۔
اس کے علاوہ فیصل آباد میں مزدوروں کی کام کے دوران صحت و سلامتی اور ہیلتھ لیبارٹری قائم کرنے کی رفتار کی جائے، ملازمت پیشہ خواتین کے لیے پنجاب بھر میں ہاسٹلز اور 165 ڈے کیئر سینٹرز کے قیام کو جلد مکمل کیا جائے۔بریفنگ میں مزید بتا یا گیا کہ جھنگ ویٹرنری کالج اور چولستان ویٹرنری یونیورسٹی کی اَپ گریڈیشن پر کام تیزی سے جاری ہے۔
اس موقع پر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں موبائل ویٹرنری سروسز کسانوں کی دہلیز پر فراہم کی جائیں۔ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ محکموں کے ساتھ افسران کی کارکردگی بھی مانیٹر ہو رہی ہے، منصوبوں کی رفتار، معیار اور گورننس پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 7 hours ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 10 hours ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 9 hours ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- a day ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 7 hours ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- a day ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- a day ago







