آگ لگنے کے وقت عمارت میں اس وقت 230 سے زائد افراد موجود تھے،غیر ملکی میڈیا


انقرہ: ترکیہ کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جبکہ 32 افراد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ کے شمال مغربی حصے میں تالکایا نامی شہر کے ایک سیاحتی علاقے میں قائم کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق آگ 11 منزلہ عمارت کی چوتھی منز ل پر لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے پورے ہوٹل تک پھیل گئی اور تاحال آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔
آگ لگنے کا واقعہ رات تین بجے پیش آیا۔
اس حوالے سے ہوٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے بعد 2 افراد نے عمارت سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی جس میں وہ ہلاک ہوگئے ،جبکہ دیگر افراد نے چادروں اور کمبلوں کا استعمال کرتے ہوئے عمارت کے کھڑکیوں سے نیچے اترنے کی کوشش کی۔
آگ لگنے کے وقت عمارت میں اس وقت 230 سے زائد افراد موجود تھے۔
دوسری جانب ترکی کے وزیر انصاف یلماز تنک نے ریزورٹ میں آگ لگنے کی تحقیقات کے لیے چھ پراسیکیوٹرز کو تفویض کیا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہ ہوسکی جس کی تحقیقات جاری ہیں۔
ملک بھرمیں اچانک تعطیل کا اعلان، کس دن چھٹی ہو گی؟
- 2 دن قبل
عمران خان سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا اسپتال روانہ
- 2 دن قبل

لاہور: پاسپورٹ آفس سے چار ملزمان گرفتار
- 2 دن قبل
’عمران خان کو صحت مند قرار'، عطا تارڑ نے پمز اسپتال میں معائنے اور واپسی اڈیالہ جیل منتقلی کی تصدیق کردی
- 2 دن قبل
پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری
- 13 گھنٹے قبل

عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
- 14 گھنٹے قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 7 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 12 گھنٹے قبل

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان
- 14 گھنٹے قبل
چارٹر طیارہ حادثے کا شکار، دو پائلٹ سمیت 8 افراد ہلاک
- ایک دن قبل

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 11 گھنٹے قبل


